پرکاش امبیڈکر نے اورنگ زیب کے مقبرے پر حاضری دی اور گلہائے عقیدت پیش کئے۔
EPAPER
Updated: June 19, 2023, 4:04 PM IST | pune
پرکاش امبیڈکر نے اورنگ زیب کے مقبرے پر حاضری دی اور گلہائے عقیدت پیش کئے۔
: پرکاش امبیڈکر نے اورنگ زیب کے مقبرے پر حاضری دی اور گلہائے عقیدت پیش کئے۔ یہ بات این سی پی کے لیڈر اجیت پوارکو پسند نہیں آئی۔واضح رہے کہ اورنگ زیب کے معاملے پر ریاست میں سیاست گرم ہے۔ اورنگ زیب کے پوسٹر آویزاں کرنے اور اسٹیٹس پوسٹ کرنے جیسے واقعات سے ریاست میں ماحول گرمایا ہوا ہے۔اسی دوران کل پرکاش امبیڈکر نے خلد آباد میں اورنگ زیب کی قبر پر حاضری دی جس کے بعد نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ اس پر سیاسی حلقے کی جانب سے ردعمل بھی سامنے آرہے ہیں ۔
ریاست کے اپوزیشن لیڈر اجیت پوار نے بھی اس پر تبصرہ کیا ۔ انہوں نے پونے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پرکاش امبیڈکر سینئر لیڈر ہیں۔ باباصاحب امبیڈکر کے گھر سے تعلق رکھتے ہیں ۔ وہ سابق ایم پی ہیں۔ ونچت اگھاڑی کےلیڈر ہیں۔ ایک شخص کو کیا کرنا ہے ، وہ کرنے کا اس کا حق ہے ۔جمہوریت میں آئین نے ہمیں جو حق دیا ہے، وہی حق انہیں بھی دیاگیا ہے۔ لیکن اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو شیو پریمیوں کو یہ پسند نہیں ہے ۔اس لئے شیوپریمیوں میں ناراضگی پائی جارہی ہے ۔انہوں نےمزید کہا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج کو اورنگ زیب نے ہراساں کیا تھا۔ اس لئے لوگ انہیں پسند نہیں کرتے ۔تو وہ وہاں کس لئے گئے تھے۔ ان کے دل میںکیا ہے ، انہیں اس تعلق سے بات کرنے کا زیادہ اختیار ہے۔ ہم اس تعلق سے اس وقت تک بات نہیں کرسکتے جب تک وہ اس بارے میں اپنی واضح رائے کا اظہار نہ کردیں۔