• Wed, 02 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

میری اسٹوئیانا کو ہرا کر الیگزینڈرا ایلا یو ایس اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں

Updated: September 02, 2026, 4:19 PM IST | New York

فلپائن کی الیگزینڈرا ایلا نے امریکہ کی میری اسٹوئیانا کو۱۔۶، ۲۔۶؍ سے آسانی سے شکست دے کر یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں اپنی جگہ یقینی کرلی اور اپنی شاندار فارم جاری رکھی۔

Alexandra Ella.Photo:X
الیگزینڈرا ایلا- تصویر:ایکس

فلپائن کی الیگزینڈرا ایلا نے امریکہ کی میری اسٹوئیانا کو۱۔۶، ۲۔۶؍ سے آسانی سے شکست دے کر یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں اپنی جگہ یقینی کرلی اور اپنی شاندار فارم جاری رکھی۔ لوئس آرمسٹرانگ اسٹیڈیم میں منگل کو کھیلے گئے مقابلے میں شائقین کی بھرپور حمایت کے ساتھ ۱۷؍ویں سیڈ ایلا نے ۷۸؍ منٹ میں اسٹوئیانا کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ اسٹوئیانا اس میچ سے اپنا گرینڈ سلیم ڈیبیو کر رہی تھیں اور میچ کے دوران ملے چھ بریک پوائنٹس کا فائدہ نہیں اٹھا سکیں۔

یہ بھی پڑھئے:سادھنا کی زلفوں کا انداز مختلف تھاجو’سادھناکٹ‘کےنام سے پوری دنیا میں مشہور تھا

مقابلہ جیتنے کے بعد ایلا نے کہا کہ  ہر ریلی کے اپنے چیلنجز ہوتے ہیں، خاص طور پر دوسرے سیٹ کے آغاز میں۔ انہوں نے مجھے مشکل حالات میں ڈالا اور ان کی حالیہ کارکردگی شاندار رہی ہے- وہ کوالیفائنگ راؤنڈ سے اور گزشتہ چند ہفتوں سے اچھا کھیل رہی ہیں - اس لیے میں اس میچ سے واقعی خوش ہوں۔  ایلا نے ۲۳؍ سالہ سابق کالج اسٹار کے خلاف اپنی پہلی سروس پر ۷۸؍ فیصد پوائنٹس جیتے۔ اسٹوئیانا نے میچ میں کچھ اچھے لمحات دکھائے، لیکن پورے میچ کے دوران ایلا کا مقابلہ نہیں کر سکیں۔

یہ بھی پڑھئے:کانسرٹس اور فلم فیسٹیول کے باعث سرائیو میں سیاحوں کی ریکارڈ آمد، معیشت کو فائدہ

ایلا نے کہا کہ  گزشتہ چند دنوں سے مجھے نیویارک میں اور سچ کہوں تو دنیا بھر میں جو حمایت مل رہی ہے۔ میں نیویارک کی کمیونٹی اور ٹینس شائقین کا شکریہ ادا کرتی ہوں - نہ صرف فلپائن سے بلکہ ان تمام لوگوں کا بھی - جنہوں نے مجھے اتنی محبت کا احساس دلایا ہے۔ وہ بہت پرجوش ہیں اور خواتین کی ٹینس کو آگے بڑھانے میں اپنا رول ادا کر رہے ہیں۔ میرے کام کو اتنا خوشگوار بنانے کے لیے شکریہ۔  اب اگلے راؤنڈ میں جمعرات کو ایلا کا مقابلہ اولیکساندرا اولینیکووا سے ہوگا۔ یہ ان کے کیریر کا دوسرا آمنا سامنا ہوگا۔ اولینیکووا نے مئی میں اسٹراسبرگ میں ہونے گزشتہ مقابلے میں تین سیٹوں میں کامیابی حاصل کی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK