Inquilab Logo

امرناتھ یاتری کشمیر سے محبت اور بھائی چارہ کا پیغام لے کر جائینگے:فاروق عبداللہ

Updated: June 23, 2023, 9:39 AM IST | srinagar

نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ’’ شری امرناتھ جی پوتر گھپا کے یاتری یہاں(کشمیر)سے محبت اور بھائی چارے کا پیغام لے کے جائیں گے۔انہوں نے یاتریوں کے لئے کئے جانے والے انتظامات پر سرکار کا شکریہ ادا کیا

National Conference President Farooq Abdullah
نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ

 نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ’’ شری امرناتھ جی پوتر گھپا کے یاتری یہاں(کشمیر)سے محبت اور بھائی چارے کا پیغام لے کے جائیں گے۔انہوں نے یاتریوں کے لئے کئے جانے والے انتظامات پر سرکار کا شکریہ ادا کیا۔فاروق عبداللہ نے جمعرات کو یاترا شروع ہونے سے قبل یاتریوں کے لئے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے  پہل گام کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا کو بتایا’’ `ہم سرکار کے مشکور ہیں کہ یاتریوں کے لئے اچھے انتظامات کئے گئے ہیں۔‘‘ان کا کہنا تھا کہ ’’ `یہاں ایک چھوٹا سا اچھا اسپتال بھی ہے جس میں نرسوں کی کمی ہے جس کے لئے متعلقہ حکام کو چاہئے کہ وہ دوسرے اسپتالوں سے نرسوں کو نکالنے کے بجائے ان نرسوں کو یہاں دو مہینے کے لئے رکھیں جو گھروں میں بے کار بیٹھی ہیں تاکہ ان کو بھی روز گار ملے ۔‘‘فاروق عبداللہ نے کہا ’’ یاتری یہاں سے محبت اور بھائی چارہ کا پیغام لے کر جائیں گے۔یہ وطن سب کا ہے کہ ہندو کا بھی سکھ کا بھی عیسائی کا بھی اور مسلمان کا بھی `۔ یہاں(کشمیرمیں) مسلمان ہمیشہ سے یاتریوں کی خدمت کرتے آئے ہیں۔‘‘ بتا دیں کہ جنوبی کشمیر کے ہمالیہ پہاڑوں میں۳۸۸۰؍ میٹر کی بلندیوں پر واقع شری امر ناتھ مندر کی سالانہ یاترا یکم جولائی سے شروع ہوگی  اور۳۱؍ اگست کو ختم ہوگی۔جموں وکشمیر انتظامیہ یاترا کے لئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے رہا ہے۔ جہاں سیکوریٹی کا فقید المثال بندو بست کیا جا رہا ہے وہیں یاتریوں کو دیگر سہولیات فراہم کرنے کے لئے بھی کوئی کشر باقی نہیں چھوٹی جا رہی ہے۔شری امر ناتھ یاترا بورڈ کے مطابق یاتریوں کے لئے چاپر سروس کے لئے آن لان بکنگ شروع ہوگئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ سالانہ امر ناتھ یاترا کو خوش اسلوبی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر لکھن پور سے پوترا گھپا تک۶۰؍ ہزار سیکوریٹی فورسیز کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یاترا کے پیش نظر سی آر پی ایف نے ضلع اودھم پور میں کئی مقامات پر اسپیشل ڈاگ اسکواڈ تعینات کئے ہیں۔بی آر او حکام کا کہنا ہے کہ پہل گام کی طرف یاترا راستوں کو۱۵؍ جون سے قبل ہی مکمل طور پر بحال کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK