Inquilab Logo

عمرعبداللہ کا سیلاب متاثرین کو فوری معاوضہ دینے کا مطالبہ

Updated: May 01, 2024, 1:00 PM IST | Agency | Srinagar

نیشنل کانفرنس کے نائب صدرانتخابی مہم روک کرسیلاب سے ہونے والے نقصانات کاجائزہ لینے ہندواڑہ پہنچے۔

Omar Abdullah inspecting the flood affected area in Handwara. Photo: PTI
عمرعبداللہ ہندواڑہ میںسیلاب متاثرہ علاقے کا جائزہ لیتے ہوئے۔ تصویر : پی ٹی آئی

: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے حکومت سے سیلاب متاثرین کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ عمر عبداللہ اپنی انتخابی مہم روک کر سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے ہندواڑہ پہنچے۔ سابق وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ ’’لگاتار بارش سے کئی علاقوں میں سیلاب آیاجس سے لوگوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ میں نے الیکشن مہم روک لی اور یہاں سیلاب کا جائزہ لینے پہنچا ہوں۔ میری کوشش ہے کہ وہاں وہاں پہنچوں جہاں جہاں سیلاب سے لوگوں کو نقصان ہوا ہے میں لوگوں کو مدد کرنے کی کوشش کروں گا۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: جموں کشمیر : پاکستان سے متصل سرحدوں پر سیکوریٹی میں اضافہ

عمر عبداللہ نے کہا کہ اس علاقے میں سیلابی صورتحال سے نپٹنے کیلئے ایک جامع پروگرام تیار کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ `میں یہاں لوگوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرنے کے لئے آیا ہوں اور میرا حکومت سے مطالبہ ہے کہ متاثرین کو فوری طور پر امداد فراہم کی جائے۔ 
 سیلاب کو ناگہانی آفت قرار دینے کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ `حکومت اس کو آفت قرار دے یا نہ دے میرا مطالبہ ہے کہ متاثرین کو معاوضہ دیا جائے۔ نائب صدر نے کہا کہ ہم نے۲۰۱۴ء کے سیلاب سے کچھ نہیں سیکھا۔ موسم بدلتا رہتا ہے۔ دبئی میں بھی سیلاب آیا ہے اور ہمیں بھی اس کے بارے میں اپنی سوچ بدلنی چاہئے۔ 
 سیاسی نوعت کے سوالوں کا جواب نہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ `میں یہاں الیکشن مہم کیلئے نہیں آیا ہوں، میں ۲؍ مئی کو کاغذات نامزدگی جمع کروں گا ا ور۶؍مئی سے انتخابی مہم شروع کروں گا، تبھی سیاسی سوالوں کا بھی جواب دوں گا۔ میں آج کوئی سیاسی بات نہیں کروں گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK