امیزون ویب سروس ڈاؤن ہونے کے سبب عالمی پیمانے پر ایپ اور ویب سائٹ خدمات ٹھپ ہوگئیں، سگنل ڈاؤن ہونے سےمقبول ویب سائٹس جیسے زوم، روبلوکس، فورٹ نائٹ، ڈیولنگو، کینوا، ورڈل کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
EPAPER
Updated: October 20, 2025, 6:01 PM IST | Washington
امیزون ویب سروس ڈاؤن ہونے کے سبب عالمی پیمانے پر ایپ اور ویب سائٹ خدمات ٹھپ ہوگئیں، سگنل ڈاؤن ہونے سےمقبول ویب سائٹس جیسے زوم، روبلوکس، فورٹ نائٹ، ڈیولنگو، کینوا، ورڈل کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
امیزون ویب سروس ڈاؤن ہونے کے سبب عالمی پیمانے پر ایپ اور ویب سائٹ کو بند ہونے پر مجبور ہونا پڑا، سگنل ڈاؤن ہونے سےمقبول ویب سائٹس جیسے زوم، روبلوکس، فورٹ نائٹ، ڈیولنگو، کینوا، ورڈل کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔انٹرنیٹ صارفین نے سگنل، کوین بیس اور رابن ہُڈ سمیت مقبول ویب سائٹس اور ایپس تک رسائی میں دشواریوں کیشکایت کی۔اس کے علاوہ مقبول سائٹس میں زوم، روبلوکس، فورٹ نائٹ، ڈیولنگو، کینوا، ورڈل کی رسائی میں دقتو کا سامنا کرنا پڑا۔ امیزون ویب سروسز (AWS) کے کلاؤڈ سروسز یونٹ میں خلل واقع ہونے کے بعد مقبول گیمنگ، مالیاتی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم سمیت بڑی ویب سائٹس کو کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھئے: امریکہ: ملک بھر میں ’’ نو کنگ‘‘ مظاہرے، ہزاروں افراد کی شرکت
جب ویب صارفین نے ویب سائٹس تک رسائی میں دشواریوں کیشکایت کی تو امیزون ویب سروسز نے پیر کو اپنے اسٹیٹس پیج پر اپ ڈیٹ میں مسئلے کی تصدیق کی۔ امیزون کے اسٹیٹس اپ ڈیٹ میں کہا گیا: ’’ہم مشرقی امریکی خطے میں ڈائنامو ڈی بی اینڈ پوائنٹ کی درخواستوں میں نمایاں خرابی کی تصدیق کرتے ہیں۔‘‘بعد کے اپ ڈیٹ میںامیزون نے کہا کہ ’’اس نے خرابی کی ممکنہ بنیادی وجہ شناخت کر لی ہے، اور بحالی میں تیزی لانے کے لیے متعدد متوازی طریقوں پر کام کر رہے ہیں۔‘‘
بعد ازاں اے آئی اسٹارٹ اَپ پرپلیکسٹی، ٹریڈنگ ایپ رابن ہُڈ، میسجنگ ایپ سگنل اور کرپٹو ایکسچینج کوائن بیس سمیت بڑے پلیٹ فارم نے صارفین کی دشواری کے جواب میں کہا کہ ان کے مسائل امیزون ویب سروس آؤٹیج کی وجہ سے ہیں۔پرپلیکسٹی کے سی ای او اروند سری نواس نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا: ’’پرپلیکسٹی فی الحال ڈاؤن ہے۔ بنیادی وجہ امیزون ویب سروس آؤٹیج کا مسئلہ ہے۔ ہم اسے حل کرنے پر کام کر رہے ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ہندوستان میں اے آئی سے بنی تصاویر مسلمانوں کے خلاف نفرت کو ہوا دے رہی: رپورٹ
واضح رہے کہ امیزون ویب سروس عظیم الشان کلاؤڈ کمپیوٹنگ سروس فراہم کرنے والوں میں سے ایک ہے، جو کمپنیوں اور اداروں کو آن ڈیمانڈ کمپیوٹنگ پاور، ڈیٹا اسٹوریج اور دیگر ڈیجیٹل سروسز کی فراہمی میں گوگل اور مائیکروسافٹ کی کلاؤڈ سروس سے مقابلہ کررہا ہے۔اس کے سرور میں مسائل، ویب پر تباہی پھیلا سکتے ہیں، کیونکہ بہت سی کمپنیاں اپنے کام کرنے کے لیے اس کے انفراسٹرکچر پر انحصار کرتی ہیں۔ڈاؤن ڈٹیکٹر، ایک ایسی سائٹ جہاں ویب صارفین آؤٹیج کی اطلاعات دیتے ہیں، نے مقبول سائٹس کی فہرست شائع کی جہاں صارفین نے آؤٹیج کے دوران رسائی کی دشواریوں کا سامنا کیا۔
رائٹرز نیوز ایجنسی نے خبر دی کہ اُوبر کے حریف لفٹ کی ایپ بھی ڈاؤن تھی جس کے سبب امریکہ میں ہزاروں صارفین متاثر ہوئے، جب کہ برطانیہ کے بہت سے بینک گاہک نے بھی آؤٹیج کی اطلاعات دی۔