Inquilab Logo Happiest Places to Work

میونسپل طلبہ کے درمیان ۲۷؍میں سے محض ۲؍ اشیاء تقسیم کی گئیں: امین پٹیل

Updated: July 06, 2026, 5:59 PM IST | Mumbai

رکن اسمبلی امین پٹیل نے ایوان اسمبلی میں جمعہ کو ممبئی کے موضوع پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے بتایا ہے کہ اپوزیشن کے اراکین اسمبلی کے حلقوں میں میونسپل اسکول میں ۲۷؍ میں سے محض ۲؍  اشیاء طلبہ کو تقسیم کی گئیں، ان میں ایک ٹیکسٹ بک اور رین کوٹ شامل ہے۔ باقی ۲۵؍ اشیا ءتقسیم نہیں کی جاسکی ہےجن میں یونیفارم، اسکول بیگ اور دیگر اشیا ء شامل ہیں۔

Amin Patel. Photo: INN
امین پٹیل۔ تصویر: آئی این این

برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن ( بی ایم سی) کی جانب سے اعلان کیا گیا تھاکہ اسکول شرو ع ہوتے ہی میونسپل طلبہ کو ۲۷؍ اشیاء تقسیم کر دی جائیں گی جن میں کتابیں اور دیگر تعلیمی لوازمات شامل ہیں لیکن رکن اسمبلی امین پٹیل نے ایوان اسمبلی میں جمعہ کو ممبئی کے موضوع پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے بتایا ہے کہ اپوزیشن کے اراکین اسمبلی کے حلقوں میں میونسپل اسکول میں ۲۷؍ میں سے محض ۲؍  اشیاء طلبہ کو تقسیم کی گئیں، ان میں ایک ٹیکسٹ بک اور رین کوٹ شامل ہے۔ باقی ۲۵؍ اشیا ءتقسیم نہیں کی جاسکی ہےجن میں یونیفارم، اسکول بیگ اور دیگر اشیا ء شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ۲۴؍ امیدواروں کیخلاف سخت کارروائی، ۳؍ سال کیلئے نااہل قرار

اسی دوران برسرا قتدار پارٹی کی ایک رکن اسمبلی نے بتایا کہ دہیسر میں سبھی ۲۷؍ اشیاء تقسیم کی جاچکی ہیں جس پر امین پٹیل نے کہا کہ برسر اقتدار پارٹیوں کے اراکین اسمبلی کے حلقو ں کے طلبہ میں یہ اشیاء تقسیم کی گئیں جبکہ اپوزیشن کے اراکین اسمبلی کے حلقوں کے میونسپل طلبہ کو اس سے محروم رکھا گیاہے۔ حکومت میونسپل کے غریب طلبہ میں بھی تفریق کر رہی ہے، یہ افسوسناک ہے۔ 
انہوں نے الزام لگایاکہ بی ایم سی کی جانب سے اس طرح طلبہ میں تعلیمی اشیا ءتقسیم نہ کر کے انہیں تعلیم حاصل کرنے سے محروم رکھا جارہا ہےاور جب طلبہ کی تعداد کم ہوتی ہے اور وہ پڑھائی چھوڑ دیتے ہیں تو اس اسکول کی نجکاری کر دی جاتی ہے یاپھر اسکول کی جگہ کسی غیر سرکاری تنظیم کو دے دی جاتی ہے۔ اب تک ۵؍  سے ۷؍ قیمتی زمین کی نجکاری کر دی گئی ہے، اسے فوراً روکنا چاہئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK