• Fri, 20 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

امیت شاہ نے مہاراشٹرا کا بینہ سے شیوسینا کے۴؍ وزرا کو ہٹانے کا حکم دیا تھا :سنجے روات

Updated: June 10, 2023, 12:52 PM IST | Mumbai

شیوسینا (یو بی ٹی) لیڈر سنجے راؤت نے جمعہ کو مہاراشٹر کابینہ میں تبدیلی کو لے کر کہا کہ ’’مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سے شیوسینا کے۴؍ اہم وزراء کو ہٹانے کو کہا تھا ۔

photo;INN
تصویر :آئی این این

شیوسینا (یو بی ٹی) لیڈر سنجے راؤت نے جمعہ کو مہاراشٹر کابینہ میں تبدیلی کو لے کر کہا کہ ’’مرکزی وزیر داخلہ امیت  شاہ نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سے شیوسینا کے۴؍ اہم وزراء کو ہٹانے کو کہا تھا ۔ تاہم، ان کے اس دعوی کو وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی شیو سینا نے مسترد کر دیا ہے۔سنجے راؤت نے جمعہ کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ ’’طویل انتظار کے بعد کابینہ کی توسیع ریاست میں سیاسی `دھماکہ ثابت ہوگی۔ امیت  شاہ نے وزیر اعلیٰ کو کابینہ میں تبدیلی کیلئے کچھ ہدایات دی ہیں   جن میں ان کے گروپ کے چار وزراء کی بات بھی شامل ہے ۔ ایکناتھ شندے کی شیو سینا نے راوت کو نشان بناتے ہوئے کہا کہ ’’  سنجے راوت غیر ضروری طور پر دوسروں کے معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں۔‘‘
 خیال رہے کہ پچھلے ۱۱؍ماہ سے وزیر اعلی ایکناتھ شندےاور نائب وزیر اعلی  دیویندرفر نویس کابینہ میں اپنے ۱۹؍ساتھیوں کے ساتھ ریاست چلا رہے ہیںاور اب کابینہ میںفوری توسیع کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔  ذرائع کے مطابق ریاست میں کابینہ کی توسیع مختصر ہوگی۔ا س ضمن میں نائب وزیر اعلی اور وزیر اعلی کیلئےاہم  احکامات جاری کئے گئے ہیں۔  کابینہ کی توسیع میں بی جے پی کے۶؍اور شیوسینا کے۴؍ممبران کو سیٹیںملنے کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔بی جے پی کے۴؍کابینی وزیر وںمیں سے دو کو وزیر مملکت بنائے جانے کا امکان ہےجبکہ ایکناتھ شندھے کی شیوسیناکےدو لیڈران  کابینی وزیر اور دو وزیر مملکت بنائے جا سکتے ہیں۔ تاہم یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ باقی ۱۳؍خالی وزارتی عہدوں کو اکتوبرسے نومبر کے درمیان پُر کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK