مقبول کوئز شو’’کون بنے گا کروڑ پتی ۱۸‘‘ (کے بی سی ۱۸)میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب میزبان اور بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے اداکار سَیف علی خان کے ساتھ اپنے خاندان کے ایک کم معروف تعلق کا انکشاف کیا۔
EPAPER
Updated: September 04, 2026, 5:06 PM IST | Mumbai
مقبول کوئز شو’’کون بنے گا کروڑ پتی ۱۸‘‘ (کے بی سی ۱۸)میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب میزبان اور بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے اداکار سَیف علی خان کے ساتھ اپنے خاندان کے ایک کم معروف تعلق کا انکشاف کیا۔
مقبول کوئز شو’’کون بنے گا کروڑ پتی ۱۸‘‘ (کے بی سی ۱۸)میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب میزبان اور بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے اداکار سَیف علی خان کے ساتھ اپنے خاندان کے ایک کم معروف تعلق کا انکشاف کیا۔ سَیف علی خان اور اکشے کمار اپنی آنے والی فلم ’’حیوان‘‘ کی تشہیر کے لیے شو میں پہنچے تھے۔
شو کے پرومو میں امیتابھ بچن سَیف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’’بہت لوگ نہیں جانتے کہ یہ ہمارے رشتے میں ہیں۔‘‘ یہ سن کر سَیف علی خان حیران رہ جاتے ہیں اور پوچھتے ہیں، ’’میں؟‘‘ اس کے بعد امیتابھ بچن نے کپور خاندان کے ذریعے دونوں خاندانوں کے درمیان بننے والے رشتے کی وضاحت کی۔ امیتابھ بچن نے بتایا کہ راج کپور کی بیٹی ریتو نندا کے بیٹے نکھل نندا کی شادی ان کی بیٹی شویتا بچن نندا سے ہوئی ہے۔ یعنی نکھل نندا، راج کپور کے نواسے ہیں اور شویتا بچن کے شوہر ہیں۔ دوسری جانب کرینہ کپور خان، راج کپور کی پوتی ہیں۔ اس طرح شویتا بچن اور کرینہ کپور کا تعلق کپور خاندان کے ذریعے جڑتا ہے چونکہ کرینہ، سَیف علی خان کی اہلیہ ہیں، اس لیے سَیف اور بچن خاندان کے درمیان بھی شادی کے ذریعے رشتہ قائم ہوجاتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:بابر اعظم اور برطانیہ کے کنگ چارلس کی دلچسپ گفتگو، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
رشتے کی یہ پیچیدہ مسئلہ کو سمجھانے کے بعد امیتابھ بچن نے ماحول کو مزید دلچسپ بنا دیا۔ انہوں نے سَیف سے مذاق کرتے ہوئے پوچھا کہ اب وہ کرینہ کپور کو کس رشتے سے پکاریں گے اور کرینہ انہیں کیا کہہ کر بلائیں گی؟ امیتابھ کے اس سوال پر سَیف علی خان بھی ہنس پڑے اور مزاحیہ انداز میں جواب دیا: ’’Thank God it’s not a KBC question‘‘ یعنی، ’’شکر ہے یہ کے بی سی کا سوال نہیں ہے۔‘‘
ان کے جواب پر امیتابھ اور اکشے کمار سمیت پورا سیٹ قہقہوں سے گونج اٹھا۔یہ بات واضح کرنا ضروری ہے کہ امیتابھ بچن اور سَیف علی خان کے درمیان براہِ راست خونی رشتہ نہیں ہے۔ دونوں خاندانوں کا تعلق شادی کے ذریعے بنتا ہے، جس کی اہم کڑی شویتا بچن نندا اور نکھل نندا کی شاد ی ہے۔ نکھل نندا، آنجہانی ریتو نندا کے بیٹے اور راج کپور کے نواسے ہیں۔ کرینہ کپور بھی راج کپور کی پوتی ہیں۔ اسی خاندانی تعلق کی وجہ سے سَیف علی خان بھی بچن خاندان کے وسیع رشتہ داروں کے حلقے میں آتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:میری ناکامیوں نے والدین کو بے بس کر دیا تھا: میگھنا گلزار
سَیف علی خان اور اکشے کمار پریہ درشن کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’حیوان ‘‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ دونوں اداکار کے بی سی ۱۸؍ میں فلم کی تشہیر کے لیے شریک ہوئے، جہاں امیتابھ بچن کے ساتھ ان کی گفتگو نے شائقین کی توجہ حاصل کی۔ فلم میں سیامی کھیر، شریا پلگاؤںکر، بومن ایرانی، شاریب ہاشمی، جیشو سین گپتا اور راجپال یادو بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں۔ فلم ۱۱؍ ستمبر ۲۰۲۶ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔