Inquilab Logo

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی پھر گرفتاری کا اشارہ

Updated: July 21, 2023, 2:55 PM IST | Islamabad

پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ کے مطابق ’ایف آئی اے‘ سابق وزیر اعظم کو سائفر کیس کی تفتیش میں تعاون نہ کرنے پر گرفتار کر سکتی ہے

Imran Khan is constantly going round the courts. (AP/PTI)
عمران خان لگاتار عدالتوں کے چکر کاٹ رہے ہیں۔ ( اے پی / پی ٹی آئی)

 پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئر مین عمران خان کی پھر گرفتار ی ہوسکتی ہے  ۔ 
 یاد رہے کہ ۹؍ مئی کو عمران خان گرفتار کرنے پر ملک بھر میں ہنگامہ ہو اتھا۔ اس  دوران فوجی تنصیبا ت کو بھی نقصان پہنچایا گیا تھا اور اس کا الزام عمران خان پر عائد کیا گیا ہے۔ 
میڈیارپورٹس کے مطابق  پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے جمعرات کو کہا تھا ،’’ وفاقی تفتیشی ایجنسی ’ایف آئی اے‘ سابق وزیر اعظم عمران خان کو سائفر کیس کی تفتیش میں تعاون نہ کرنے کی صورت میں گرفتار کر سکتی ہے۔‘‘
 ثناء اللہ کا انتباہ  بدھ کو عمران خان کے سابق پرنسپل سیکریٹری کے مبینہ اعترافی بیان کے منظر عام پر آنے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے اپنے سابق چیف پر الزام لگایا تھا کہ وہ سیاسی فائدہ حاصل کرنے اور’خفیہ‘ دستاویز کے پیچھے ’اینٹی اسٹیبلش منٹ بیانیہ ‘ تیار کرنے کیلئے امریکہ میں پاکستان کے مشن سے ایک سائفر استعمال کر رہے ہیں۔ 
وزیر داخلہ ثناء اللہ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اعترافی بیان سے  متعلق بدھ کو پریس کانفرنس سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دباؤ کے فوراً بعد ایف آئی اے نے عمران کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں انہیں۲۴؍ جولائی کو سائفر تفتیش کے سلسلے میں اسلام آباد میں بیورو کے سامنے پیش ہونے کیلئے کہا گیا ہے۔
ایف آئی اے کی تفتیش سے متعلق  وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کو قانون کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہنا چاہئے۔ یاد رہےکہ ایف آئی اے نے سابق وزیر اعظم کو سائفر جانچ میں طلب کیا ہے۔ تفتیش کے بعد ایف آئی اے شواہد کی بنیاد پر ملزمین کیخلاف فوجداری معاملات درج کرنے کی سفارش کرے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK