Inquilab Logo

گرانٹ نہ ملنے کےسبب بو رڈ امتحانات کےبائیکاٹ کا اعلان

Updated: March 13, 2021, 9:54 AM IST | Saadat Khan | Mumbai

آزاد میدان پر گزشتہ ۴۳؍دن سے آندولن کرنےوالے ریاست کی غیر امدادی اسکولو ںکے اساتذہ نے۳۱؍مارچ تک گرانٹ سے متعلق سرکیولر جاری کرنے کا مطالبہ کیا اور انتباہ دیا کہ اگر سرکیولر جاری نہ کئے جانے پرایس ایس سی اور ایچ ایس سی کے امتحانات میں حصہ نہیں لیا جائے گا

Teachers Protest at Azad Maidan - Pic : Inquilab
اساتذہ کا آزاد میدان میں احتجاج ۔ تصویر : انقلاب

ریاست کی متعدد غیر امدادی پرائمری ،سیکنڈری اور ہائرسیکنڈری اسکولوں میں ملازمت کرنےوالے سیکڑوں اساتذہ کو گزشتہ ۱۸؍ سال سے تنخواہ نہیں مل رہی ہے ،اس کے باوجود وہ اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ان اساتذہ کوان کاحق نہیںمل رہاہے۔ حکومت کی جانب سے  اسکول کیلئے ۲۰؍ فیصد اورجونیئر کالج کیلئے ۴۰؍فیصد گرانٹ منظور کئے جانے کا اعلان ہوچکا ہےلیکن گرانٹ کی رقم فراہم نہیں کی گئی ہےجس کی وجہ سے ۲۹؍فروری سے آزاد میدان پر ان تعلیمی اداروں کے اساتذہ کاآندولن جاری ہے ۔ اتنے دن ہونے کے باوجود ابھی تک گرانٹ جاری کرنے کیلئے سرکیولر جاری نہیں کیاگیاہے ۔اس لئے آندولن میں شامل اساتذہ اور تعلیمی تنظیموں کے ذمہ داران نے فیصلہ کیاہےکہ و ہ ایس ایس سی اور ایچ ایس سی امتحان کیلئے اپنی خدمات فراہم نہیں کریں گے۔ ان اساتذہ کےمطابق غیر امدادی اسکولوںکو گرانٹ دیئے جانے کا متعدد مرتبہ اعلان ہوچکا ہے مگر اس کیلئے باضابطہ طورپر سرکیولر جاری نہ ہونے سے اساتذہ گرانٹ سے محروم ہیں۔ اگر ۳۱؍مارچ تک سرکیولر جاری نہیں کیاگیاتو ہم بورڈامتحان کا بائیکاٹ کریں گے۔
 مہاراشٹر راجیہ شکشک سمنوئے سنگھ کے سربراہ راہل کامبلے نے انقلاب کو بتایاکہ ’’ غیر امداد ی اسکولوںاور جونیئر کالج کے اساتذہ گزشتہ ۱۸؍ سال سے بغیر تنخواہ اپنی خدمات پیش کررہےہیں ۔ ان اساتذہ کے حق کیلئے گرانٹ کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ متواتر جدوجہد کے بعد گرانٹ منظور بھی ہوگئی ہے مگر گرانٹ جاری کرنے سے متعلق سرکیولر جاری نہ کئے جانے سے اسکولوںکوابھی تک گرانٹ کی رقم نہیں مل رہی ہے۔ اسی ضمن میں ہم ۲۹؍ جنوری ۲۰۲۰ء سے آزاد میدان پرآندولن کررہے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید بتایا کہ ’’ حالیہ اسمبلی اجلاس میں بھی گرانٹ کی رقم جاری کرنے سے متعلق اعلان کیاگیاہےمگر اس کیلئے جب تک سرکیولر جاری نہیں ہوتا۔ ہمارا احتجاج جاری رہےگا۔‘‘ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ’’  ۳۱؍مارچ تک اگر سرکیولر جاری نہیں کیاگیاتو ہم بورڈ امتحان میں اپنی خدمات پیش نہیں کریں گے ۔‘‘    انہوں نےیہ بھی کہاکہ ’’اگر حکومت نے ہمارے مطالبا ت پورے نہیں کئے تو اپریل میں شروع ہونےو الے بورڈ امتحانات میں ہم حصہ نہیں لگیں ۔ نہ امتحان گاہ میں نگراں کی ذمہ داری اداکریں گے نہ ہی پیپرچیکنگ وغیرہ کا کام انجام دیں گے۔
 راہل کامبلے کے مطابق ’’ اس تعلق سےہم نے ریاستی وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم کو مکتوب دے دیاہے۔
  اساتذہ کے جس وفد نےبورڈ امتحانات کے بائیکاٹ  سے متعلق مکتوب دیاہے،  ان میں پروفیسر دیپک کلکرنی، کے پی پاٹل، نیہا تائی گائولی، پروفیسر کرتار سنگھ، پروفیسر راہل کامبلے، پروفیسر روی کانت جوجرے، گیانیش چوہان ، پروفیسر سنتوش واگھ اور پروفیسر انل پردیشی شامل تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK