Inquilab Logo

انتھونی بلنکن کی روس کے خلاف یوکرین کی حمایت، آئندہ ہفتے دورہ

Updated: May 02, 2021, 12:16 PM IST | washington

یوکرین جانے سے پہلے امریکی وزیر خارجہ کی جی ۷؍ ممالک کے اجلاس میں شرکت ، روس اور یوکرین تنازع پر بھی گفتگو متوقع

US Secretary of State Anthony Blanken.Picture:FilePhoto
امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن پنجا تصویرفائل فوٹوب کنگز کے بلے باز شاہ رخ خان

)امریکہ، یوکرین کی سرحد پر روسی افواج کی تعداد میں حالیہ اضافے پر، یوکرین سے قریبی رابطے میں ہے اور اس سلسلے میں امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن، آئندہ ہفتے یوکرین کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ انتھونی لنکن ۵؍ اور ۶؍  مئی کو یوکرین میں ہوں گے، جہاں وہ صدر زلینسکی، وزیر خارجہ کلیبا، اور  دیگر عہدیداروں اور یوکرین کی سول سوسائٹی کے اراکین کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ 
  اس دوران وہ روس کی بڑھتی ہوئی جارحیت کے تناظر میں یوکرین کی علاقائی خودمختاری اور سالمیت کیلئے امریکہ کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کریں گے۔اطلاع کے مطابق، گزشتہ جمعرات کو روس کے اس اعلان کے بعد کہ وہ یوکرین کی سرحد سے اپنی فوجوں کو واپس بلا رہا ہے، امریکہ روس کی نقل و حرکت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ پنٹاگون کے پریس سیکرٹری جان کربی  نے کہا تھا کہ  یوکرین کی سرحد سے کچھ تعداد میں فوج واپس گئی ہے، لیکن کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا، اور فی الحال روس کے کہنے پر یقین کر رہے ہیں کہ وہ فوج واپس بلا رہا ہے۔امریکہ اور یورپی یونین کے سینئر عہدیداروں کا کہنا تھا کہ تقریباً ڈیڑھ لاکھ کے قریب روسی فوج، یوکرین کی سرحد کے ساتھ کرائمیا میں جمع ہوئی تھی۔ افواج کی اتنی بڑی تعداد اس وقت بھی تعینات نہیں تھی جب روس نے ۲۰۱۴ءکرائمیا پر قبضہ کیا تھا۔امریکہ نے یوکرین کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کیلئے اپنی حمایت کا ایک بار پھر یقین دلا یا اورروسی حکومت سے اصرار کیا  کہ وہ فوری طور پر یوکرین کے اندر اور ارد گردجارحانہ سرگرمیاں ختم کرے۔
 نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ بطور وزیر خارجہ،  بلنکن کا یہ یوکرین کا پہلا دورہ ہو گا۔ وہ یوکرین کے اداروں کی اصلاحات کے ایجنڈے پر ہونے والی پیش رفت پر بھی اس کی حوصلہ افزائی کریں گے، خاص طور پر بدعنوانی کے خلاف اقدامات کی، جس سے یوکرین کے جمہوری اداروں، معیشت  اور یورو اٹلانٹک مستقبل کا تحفظ جڑا ہوا ہے۔
  یوکرین جانے سے پہلے، امریکی وزیر خارجہ، جی ۷؍ میں شامل ممالک کے وزرائے خارجہ کے ۳؍سے ۵؍مئی تک لندن میں منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ کورونا کے آغاز کے بعد، دو برسوں میں یہ پہلی بالمشافہ ملاقات ہو گی۔ نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ امریکہ دیگر ملکوں کے ساتھ اس بارے میں گفتگو کرے گا کہ عالمی وبا کے بعد بہتر انداز میں آگے بڑھنے کے لیے جیو پالیٹکل مسائل پر کیسے ساتھ مل کر کام کیا جائے۔ حالانکہ کہا جا رہا ےکہ جی ۷؍ ممالک کے ساتھ میٹنگ میں بھی  انتھونی بلنکن روس کا تذکرہ ضرور کریں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK