معروف ایس ایم ای کمپنی اپولو ٹیکنو انڈسٹریز کا آئی پی او ۲۳؍دسمبر کو جاری ہوگا اور ۲۶؍دسمبر کو بند ہوگا۔
اپولو ٹیکنو انڈسٹریز کے عہدیداران آئی پی او کےاعلان کے موقع پر۔ تصویر: آئی این این
معروف ایس ایم ای کمپنی اپولو ٹیکنو انڈسٹریز کا آئی پی او ۲۳؍دسمبر کو جاری ہوگا اور ۲۶؍دسمبر کو بند ہوگا۔ کمپنی آئی پی او کے ذریعہ۵۵ء۴۵؍کروڑروپے اکٹھا کرنا چاہتی ہے۔کمپنی نے اس کی قیمت ۱۲۳؍ سے ۱۳۰؍ روپے فی شیئر طے کی ہے۔خردہ سرمایہ کاراپولو انڈسٹریز کے کم از کم۲؍ لاٹس کے لئےدرخواست دے سکتے ہیں، ہر ایک میں۱۰۰۰؍ حصص شامل ہیں جو کہ۲؍ لاکھ ۶۰؍ ہزار روپے کی کل سرمایہ کاری ہے۔بی ایس ای ایس ایم ای ایکسچینج پر لسٹنگ کی عارضی تاریخ ۳۱؍ دسمبر ہے۔کمپنی کل ۳۶۸۹۰۰۰؍ حصص پیش کررہی ہے جس میں سے۴۷؍فیصد کیو آئی بی کو مختص ہیں۔
اپولو ٹیکنو کے منیجنگ ڈائریکٹر پارتھ رشمی کانت پٹیل نے کہاکہ اپولو ٹیکنو ہندوستان کی واحد گھریلو کمپنی ہے جو عمودی ڈرلنگ کے آلات اور ڈایافرام وال ڈرلنگ رِگز تیار کرتی ہے، جبکہ یہ روٹری ڈرلنگ رِگز بنانے والی کمپنیوں میں بھی شامل ہے۔گزشتہ چند برسوں کے دوران ہم نےبنیادی ڈھانچے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مضبوط مقامی مینوفیکچرنگ صلاحیتیں قائم کرنےپر توجہ مرکوز کی ہے۔