Inquilab Logo Happiest Places to Work

یوکرین میں شہریوں سے بجلی کی کھپت کم کرنے کی اپیل

Updated: January 03, 2023, 10:30 AM IST | Kyiv

روس کی جانب سے کیف پر مسلسل تیسرے دن حملوں سے بنیادی ڈھانچے کو بھاری نقصان پہنچا

An elderly woman in a devastated area of Ukraine. (AP/PTI)
یوکرین کے تباہ شدہ علاقے میں ایک معمر خاتون ۔ ( اےپی / پی ٹی آئی)

یوکرین کے دارالحکومت کیف کے حکام نے شہریوں پر زور  دیا کہ وہ بجلی کا استعمال کم کریں۔ دریں اثناء روس کی جانب سے کیف پر مسلسل تیسرے دن حملوں سے بنیادی ڈھانچے کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔توانائی  فراہم کرنے والے ا دارےنے پیر کو کہا کہ اسے ہنگامی بجلی کی کٹوتی کرنے پر  مجبور کیا گیا ہے۔
 دریں اثناء کیف کی علاقائی فوجی انتظامیہ کے سربراہ  اولیکسی کولیبا نے دارالحکومت کے  باشندوں سے کہا کہ وہ اپنی توانائی کے استعمال پر نظر رکھیں۔ انہوں نے ٹیلی گرام پر کہا، ’’ہم اس وقت بجلی کی  کھپت میں اضافہ اور گرڈ پر ضرورت سے زیادہ لوڈ دیکھ رہے ہیں، اس لئے ضروری  ہے کہ بجلی کا صحیح استعمال کیا جائے۔ توانائی کے متبادل ذرائع کا استعمال  اور معتدل طریقے سے بجلی کا استعمال کرنا ضروری ہے۔
  اسی دوران   یوکرین کی فوج نے دعویٰ کیا  کہ اس نے پیر کی رات۳۹؍ ایرانی ساختہ  کامیکاز ڈرون کو مار گرایا لیکن پھر بھی انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔ کولیبا نے کہا کہ ڈرون کا ملبہ گرنے سے۱۱؍نجی مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔  یوکرین کے پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر نے کہا کہ اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
 دفتر  نے کہا کہ پراسیکیوٹرز اور تفتیش کار روس کی طرف سے بین الاقوامی  انسانی قانون کی خلاف ورزیوں کو دستاویزشکل دینے کیلئے جائے وقوعہ پر کام کر  رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK