Inquilab Logo

اسکولوں میں گرمی کی چھٹیاں یکم مئی سے دینے کی اپیل

Updated: March 28, 2022, 11:35 AM IST | Saadat Khan | Mumbai

امتحانات اور رزلٹ سے متعلق محکمہ تعلیم کی نئی ہدایت سے تعلیمی تنظیموں اور طلبہ کے والدین میں بےچینی ، آبائی وطن جانےوالوں کو دشواری پیش آئیگی

Concerned neo-hippies and their global warming, i`ll tell ya..Picture:INN
گرمی کی چھٹیوں سے متعلق سرکیولر سے تشویش۔ تصویر: آئی این این

ریاستی محکمہ  تعلیم نے امسال اوّل تانہم اورگیارہویں جماعت کے امتحانات اور رزلٹ جاری کئے جانے سے متعلق  ایکسرکیولرجاری کیاہے جس کے مطابق اپریل کے تیسرے ہفتہ میں امتحانات اور مئی میں رزلٹ جاری کئے جانےکی ہدایت دی گئی ہے۔ اس پر تعلیمی تنظیموں کے علاوہ طلبہ کے والدین اور سرپرستوں نے بھی اعتراض کیاہے کیونکہ بیشتر والدین نے ۴؍مہینے قبل آبائی وطن جانےکی ریلوے ٹکٹ بُک کروائی ہے ۔ ان کیلئے ریزرو ٹکٹ منسوخ کرکےنئی ٹکٹ حاصل کرنا مشکل  ہوگا۔ وہ چاہتےکہ ہر سال کی طرح امسال بھی یکم مئی سےگرمی کی چھٹی دی جائے۔ واضح رہےکہ اسٹیٹ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے کووڈ کی وجہ سےہونےوالے تعلیمی نقصان کی بھرپائی کیلئےامسال ۱۵؍اپریل تک معمول کے مطابق اسکول جاری رکھنے، تیسرے ہفتہ میں امتحانات منعقدکئے جانے اورمئی میں رزلٹ جاری کرنےکی ہدایت دی ہے۔اسسے اسکول انتظامیہ ،اساتذہ ، طلبہ ،والدین اور تعلیمی تنظیموں میں بےچینی پائی جارہی ہے کیونکہ متعدد اسکولوں میں امتحانات شروع ہوگئے ہیں اور بیشتر اسکول نے امتحانات کےٹائم ٹیبل جاری کر دیئے ہیں۔ ایسےمیں ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی نئی ہدایات پر عمل کرنےمیں دشواریاں آرہی ہیں۔  اس ضمن میں مہاراشٹراسٹیٹ شکشک پریشد نے سنیچر کو وزیر اعلیٰ اُدھوٹھاکر ے اور وزیر تعلیم ورشاگائیکواڈ کو مکتوب روانہ کیاہے جس میں مذکورہ سرکیولر منسوخ کرنےکی درخواست کی ہے تاکہ اسکول انتظامیہ ، اساتذہ ، طلبہ اور سرپرستوں کو اس سے ہونےوالی پریشانی کو دور کی جاسکے۔  محمدعلی روڈ کے محمد عمر شیخ نے کہاکہ ’’ کووڈ سے میں گزشتہ ۲؍سال سے وطن نہیں جاسکاہوں۔ امسال میں نے وطن جانےکیلئے ۳؍مہینے پہلے ریلوے ٹکٹ بُک کروائی ہےلیکن ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے مذکورہ ہدایت جاری کرکے ہمارے لئے پریشانی کھڑی کردی ہے۔ہم چاہتے ہیںکہ جس طرح پہلے یکم مئی سے گرمی کی چھٹی ہوتی تھی اسی طرح امسال بھی یکم مئی سے گرمی کی چھٹی دی جائے تاکہ ہم اپنے پروگرام کےمطابق آبائی وطن جاسکیں ۔   تعلیمی تنظیم کے صدر شیوناتھ دراڈے نےبتایاکہ ’’ محکمہ تعلیم کو مذکورہ تبدیلیاں کرنی تھی تو سرکیولر پہلے جاری کرناتھا۔ ہم نے ۱۸؍مارچ کو تعلیمی سال ۲۲۔۲۰۲۱ءکو یکم مئی کو ختم کرنےکا تحریری مطالبہ کیاتھا جبکہ ریاستی محکمہ تعلیم نے ۲۴؍مارچ کو اس تعلق سے سرکیولر جاری کرکے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔ اس دوران معمول کے مطابق کچھ اسکولوںمیں امتحانات کا آغاز ہو چکا ہے اور بیشتر اسکول نے امتحانات کے ٹائم ٹیبل جاری کردیئے ہیں۔ ۱۰؍اپریل ۲۰۲۲ء تک تمام اسکولوںکےامتحانات مکمل ہونے اور اپریل کے آخری ہفتہ میں رزلٹ جاری کئے جانےکی اُمید ہے۔کچھ اسکولوںنے تو رزلٹ جاری کئے جانے کی تاریخ کابھی اعلان کردیاہے۔ ‘‘ انہوںنے یہ بھی بتایاکہ ’’ متعدد والدین نےاپریل کے آخر ی ہفتہ میں آبائی وطن جانے کیلئے ریلوے ٹکٹ ۳۔۴؍مہینے قبل نکالی ہے۔ اب وہ ان ٹکٹ کو منسوخ کیسے کریں گے اوراگر منسوخ کرتے ہیں تو انہیں ریزرو ٹکٹ کیسے ملے گا۔ اس لئے آبائی وطن جانے والے بیشتر والدین چاہتےہیںکہ امتحانات اور رزلٹ مقررہ وقت پر جاری کئے جائیں تاکہ انہیں وطن جانےمیں پریشانی نہ ہو۔اس لئے ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سے اپیل ہےکہ وہ مذکورہ سرکیولر منسوخ کرکے یکم مئی سے گرمی کی چھٹی کا اعلان کرے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK