Inquilab Logo

ایپل، گوگل ، فیس بک اور امیزون کی۳؍ ماہ کی آمدنی ریلائنس کی مجموعی مارکیٹ ویلیو سے بھی زیادہ

Updated: August 01, 2020, 3:12 AM IST | New Delhi

لاک ڈائون میں آن لائن سرگرمیاں بڑھنے سے ان کمپنیوں کوفائدہ ہوا، اپریل۔جون کی سہ ماہی میں ان چار وں کمپنیوں کی مشترکہ مالیت ۵؍ ٹریلین ڈالر کے قریب ہو گئی ہے۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

کورو ناوا ئرس کی وجہ سے نافذ کیا گیا لاک ڈ ائون کچھ ای کامرس اور ٹیکنالوجیکل کمپنیوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہوا ہے۔ وبا کے پھیلائو سے بچنے کیلئے کئے گئے اقدمات میں سے جہاں کئی کمپنیوں کو نقصان اٹھانا پڑا ہےتو کچھ کمپنیاں ایسی بھی ہیں جنہوں نے منافع کے نئے ریکارڈ بنائے ہیں ۔ گوگل ،فیس بک ، ایپل ، فیس بک سال ۲۰۲۰ء کے کیلنڈر ایئر کے اپریل۔جون تین ماہی کی مالی اعدادوشمار جاری ہیں ۔ اس میں ان چاروں کمپنیوں کا مشترکہ ریوینیو۱۹۸ء۸۹؍ بلین ڈالر تقریباً ۱۴؍ لاکھ کروڑ روپے کے قریب رہا ہے۔ یہ اعداد و شمار ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے کُل مارکیٹ کیپ کے برابر ہے۔اپریل جون کی سہ ماہی میں ان چار وں ٹیک کمپنیوں کی مشترکہ مالیت ۵؍ ٹریلین ڈالر کے قریب ہو گئی ہے۔ دوسری سہ ماہی میں چاروں کمپنیوں کےریوینیو کے بارے میں لگایا گیا اندازہ اس کے امکان سے زیادہ ہی رہا ہے۔ مائیکروسافٹ سمیت یہ چاروں بڑی ٹیک کمپنیاں ایس اینڈ پی کی ۵۰۰؍ کی سب سے زیادہ اہم کمپنیاں بن گئی ہیں ۔
 فیس بک:لاک ڈاؤن کے دوران گھروں میں رہنے کی وجہ سے لوگوں نے زیادہ سے زیادہ وقت سوشل میڈیا پر صرف کیا ہے۔ اس کی وجہ سے ، دوسری سہ ماہی میں فیس بک کی آمدنی۱۸ء۶۹؍ بلین ڈالر رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ۱۱؍ فیصد زیادہ ہے۔
 امیزون:ای کامرس کمپنی امیزون نے دوسری سہ ماہی میں ۸۸ء۹؍ بلین ڈالر کی آمدنی حاصل کی۔ جو گزشتہ سال اسی مدت کے مقابلے میں ۴۰؍ فیصد زیادہ ہے۔
 ایپل:اپریل سے جون کی سہ ماہی میں ایپل کی آمدنی۵۹ء۷؍بلین ڈالر تھی جو گزشتہ مدت کے اسی عرصے سے ۱۱؍ فیصد زیادہ ہے۔
 گوگل: گوگل کی آمدنی۶ء۹۶؍بلین ڈالر رہی ۔ کلاؤڈ سروسز سے۳ء۰۱؍بلین ڈالر اور یوٹیوب اشتہارات سے۳؍ء۳۱؍ بلین ڈالر،الفابیٹ اینک سے۳۱ء۱؍بلین ڈالر کی آمدنی ہوئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK