• Tue, 23 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان-نیوزی لینڈ ایف ٹی اے: دو طرفہ تعاون میں اضافہ ہوگا: وزارتِ خزانہ

Updated: December 23, 2025, 9:03 PM IST | New Delhi

مرکزی وزارتِ خزانہ نرملا سیتا رمن نے منگل کو کہا کہ نیوزی لینڈ-ہندوستان آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) میں مالیاتی خدمات کے تجارت کے آزاد کرنے سے متعلق دفعات، خدمات کے بین الاقوامی تجارت کو آزاد بنانے کے لیے عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے تحت کیے گئے عمومی معاہدے (جی اے ٹی ایس) سے بہتر ہیں۔

Nirmala Sitharaman.Photo:INN
نرملا سیتارمن۔ تصویر:آئی این این

مرکزی وزارتِ خزانہ نرملا سیتا رمن نے منگل کو کہا کہ نیوزی لینڈ-ہندوستان آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) میں مالیاتی خدمات کے تجارت کے آزاد کرنے سے متعلق دفعات، خدمات کے بین الاقوامی تجارت کو آزاد بنانے کے لیے عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے تحت کیے گئے عمومی معاہدے (جی اے ٹی ایس) سے بہتر ہیں۔ یہ ایف ٹی اے دونوں ممالک کی بینکنگ، انشورنس اور مالیاتی خدمات کی کمپنیوں کو ایک دوسرے کے یہاں مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے محرک کا کام کرے گا۔ 
ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو چار سال میں زیادہ سے زیادہ ۱۵؍ بینک شاخیں کھولنے کی اجازت دینے کا وعدہ کیا ہے۔  وزارتِ خزانہ نے ایک بیان میں کہاکہ ’’ہندوستان اور نیوزی لینڈ مالیاتی خدمات کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ اس تعلق کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے دونوں ممالک نے مل کر ایک دوراندیش، متوازن اور باہمی طور پر فائدہ مند معاہدہ تیار کیا ہے، جس سے ان کے متعلقہ مالیاتی خدمات کے شعبوں کے لیے بہتر مواقع کھلیں گے۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے:۱۶؍ سال بعد کوہلی کی واپسی، رشبھ پنت کے لیے ٹیم میں جگہ بنانے کا بڑا چیلنج

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان-نیوزی لینڈ ایف ٹی اے میں خدماتِ تجارت کے بارے میں کل ۱۸؍ دفعات شامل ہیں، جو ڈبلیو ٹی او کے تحت معیاری جی اے ٹی ایس وعدوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر بہتر ہیں۔  وزارت نے کہا کہ ہندوستان-نیوزی لینڈ ایف ٹی اے کے مالیاتی خدمات کے تجارتی معاہدوں میں دونوں ممالک کی طرف سے باہمی اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرنے اور مالیاتی خدمات کے منظرنامے میں باہمی مواقع سے فائدہ اٹھانے کی عزم ظاہر ہوتی ہے۔ ‘‘ یہ معاہدہ دوراندیش اور متوازن ہے اور اسے بہتر مارکیٹ تک رسائی، ریگولیٹری وضاحت اور تعاون کے ڈھانچے فراہم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے، جس سے دونوں ممالک کے مالیاتی اداروں اور خدمات فراہم کرنے والوں کو فائدہ ہوگا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:رونالڈو نے سعودی عرب میں پرتعیش ولاز خرید لیے، قیمت ہوش اڑا دے گی

فی الحال ہندوستان کے دو بینک، بینک آف بڑودہ اور بینک آف انڈیا، نیوزی لینڈ میں اپنی ذیلی کمپنیوں کے طور پر کل چار شاخیں چلا رہے ہیں۔ نیوزی لینڈ کی کوئی بینکنگ یا انشورنس کمپنی اس وقت ہندوستان میں نہیں ہے اور ہندوستان کی کوئی انشورنس کمپنی بھی نیوزی لینڈ میں نہیں ہے۔ وزارت کا ماننا ہے کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کی بینکنگ، انشورنس اور مالیاتی خدمات کی کمپنیوں کو ایک دوسرے کے یہاں سرمایہ کاری کرنے اور مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے تحریک دے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK