Updated: September 30, 2026, 10:18 PM IST
| Mumbai
ایپل نے بالآخر ہندوستان میں اپنی مقبول ڈجیٹل ادائیگی سروس ایپل لانچ کردی ہے۔ دنیا کے بڑے ڈجیٹل ادائیگی بازاروں میں شامل ہندوستان میں ایپ پےکی آمد کے بعد اب آئی فون، آئی پیڈ اور ایپل واچ صارفین اپنے معاون بینک کارڈز کو ایپل والیٹ میں شامل کرکے دکانوں، ایپس اور ویب سائٹس پر ادائیگی کرسکیں گے۔
ایپل نے بالآخر ہندوستان میں اپنی مقبول ڈجیٹل ادائیگی سروس ایپل لانچ کردی ہے۔ دنیا کے بڑے ڈجیٹل ادائیگی بازاروں میں شامل ہندوستان میں ایپ پےکی آمد کے بعد اب آئی فون، آئی پیڈ اور ایپل واچ صارفین اپنے معاون بینک کارڈز کو ایپل والیٹ میں شامل کرکے دکانوں، ایپس اور ویب سائٹس پر ادائیگی کرسکیں گے۔ ابتدائی مرحلے میں ایپل نے ایکسس بینک کے ساتھ شراکت داری کی ہے اور فی الحال ایکسس بینک کے ویزا اورماسٹر کارڈ کریڈٹ کارڈز ایپل پے کے ساتھ استعمال کیے جاسکتے ہیں۔
ایپل پے بنیادی طور پر کارڈ پر مبنی ڈجیٹل ادائیگی نظام ہے۔ یعنی صارف اپنے بینک اکاؤنٹ سے براہ راست یو پی آئی کے ذریعے رقم منتقل کرنے کے بجائے اپنے اہل کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کو ایپل والیٹ میں شامل کرتا ہے۔ اس کے بعد یہی کارڈ ایپل پے کے ذریعے محفوظ انداز میں ادائیگی کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔دکان پر ادائیگی کے لیے صارف کو اپنے آئی فون کواین ایف سی اینایبلڈ کارڈ مشین کے قریب لے جانا ہوگا۔ ادائیگی کی تصدیق فیس آئی ڈی اور ٹچ آئی ڈی یا فون کے پاس کو ڈ کے ذریعے کی جاسکتی ہے۔ اس طرح ہر ادائیگی کے وقت فزیکل کارڈ نکالنے یا کارڈ نمبر درج کرنے کی ضرورت نہیں رہتی۔
یہ بھی پڑھئے:۱۰۰؍فیصد امریکی ٹیرف کی دھمکی کے باوجود ہندوستان روسی تیل سے مکمل کنارہ کشی نہیں کریگا
صارف اپنے معاون کارڈ کو آئی فون کے والیٹ ایپ میں شامل کرسکتا ہے۔ موجودہ ہندوستانی لانچ میں ایکسس بینک کے اہل ویزا اورماسٹر کارڈ کریڈٹ کارڈز شامل کیے جاسکتے ہیں۔ کارڈ شامل ہونے کے بعد صارف اسے ایپل پے کے ذریعے دکانوں، ایپس اور آن لائن ویب سائٹس پر ادائیگی کے لیے استعمال کرسکے گا۔
ایپل پے ہر جگہ خود بخود دستیاب نہیں ہوگا۔ ادائیگی کے لیے ایسے دکاندار یا ادائیگی ٹرمینل کی ضرورت ہوگی جو کانٹیکٹ لیس پے منٹ اور ایپل پے کو قبول کرتا ہو۔ لانچ کے وقت متعدد معروف کاروباری اداروں اور پلیٹ فارمز نے ایپل پے کی حمایت شروع کردی ہے، جن میں Blinkit، Croma، Ixigo، Reliance Brands، Tata 1mg اور Zomato شامل ہیں۔ایپل کے مطابق ہندوستان بھر میں لاکھوں دکانداروں تک اس سروس کی رسائی بڑھائی جارہی ہے۔
فی الحال ایپل پے کا ہندوستانی ورژن یوپی آئی پر مبنی ادائیگی کی سہولت فراہم نہیں کرتا ۔ یہ ہندوستان میں ایپل اور یوپی آئی کے درمیان بنیادی فرق ہے۔ یو پی آئی کے ذریعے صارف براہ راست اپنے بینک اکاؤنٹ سے رقم منتقل کرسکتا ہے جبکہ ایپل پے کے موجودہ ہندوستانی ماڈل میں ادائیگی معاون کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے ایپل پے کو ہندوستان میں یو پی آئی کا براہ راست متبادل سمجھنے کے بجائے کارڈ کی ڈجیٹل شکل اور محفوظ کانٹیکٹ لیس پے منٹ پلیٹ فارم کے طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔