Inquilab Logo Happiest Places to Work

نیویل ڈیسوزا گرائونڈ پر ایگزبیشن سینٹربنانے کو منظوری

Updated: August 20, 2026, 11:37 AM IST | Shahab Ansari | Mumbai

اس معاملہ پر آج ہائی کورٹ میں سماعت۔ عدالت بی ایم سی کے اس فیصلے کے درست ہونے کا جائزہ لے گی۔

Neville D`Souza Football Ground in Bandra West. Picture: INN
باندرہ مغرب میں واقع نیویل ڈیسوزا فٹ بال گراؤنڈ۔ تصویر: آئی این این

نیویل ڈیسوزا فٹ بال گراؤنڈ پر ایگزبیشن سینٹر/کنونشن سینٹر قائم کرنے کی تجویز کے خلاف پٹیشن عدالت میں زیر التواء ہونے کے باوجود منگل کی شام بی ایم سی نے اس گراؤنڈ پر ایگزبیشن سینٹر تعمیر کرنے کو منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے سے بامبے ہائی کورٹ کو بدھ کو مطلع کیا گیا جس پر ججوں نے کہا کہ اس پر آج (جمعرات کو) سماعت کی جائے گی اور اگر فیصلہ عدالتی کارروائی کی مخالفت میں پایا گیا تو اس سے نمٹا جائے گا۔

منگل کی شام بی ایم سی کی امپرومنٹ کمیٹی کی میٹنگ میں اس تجویز کو پیش کیا گیا تھا جسے کمیٹی کی چیئر پرسن   سندھیا دوشی  (شندے شیوسینا  )   نے بی جے پی اور شیوسینا (شندے) کے کارپوریٹروں کی زیادہ تعداد کی حمایت کی بنیاد پر منظوری دے دی۔کمیٹی کا کہنا تھا کہ اگرچہ معاملہ زیر سماعت ہے لیکن عدالت نے اس طرح کا فیصلہ لینے پر کوئی پابندی عائد نہیں کی ہے اس لئے یہ جائز ہے۔

یہ بھی پڑھئے: پی ایم کیئر فنڈ کے عدم استعمال پر تنقیدیں، پریانک کھرگے نے سفاکیت قرار دیا

بدھ کو ممبئی فٹ بال اسوسی ایشن کے وکیل نے  اس فیصلے سے کارگزار چیف جسٹس رویندر گھوگے اور جسٹس اکشے ڈاکٹر کی دو رکنی بنچ کو مطلع کیا اور یہ بھی کہا کہ اس معاملے پر۱۰؍ اگست کی سماعت کے دوران بی ایم سی نے عدالت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ اس تعلق سے کوئی پیش رفت نہیں کی جائے گی۔یہ سننے کے بعد ججوں نے کہا کہ وہ جمعرات کو اس معاملے پر سماعت کریں گےا ور اگر بی ایم سی نے کوئی ایسا فیصلہ کیا ہے جو ماضی کی سماعت کے مخالف ہے تو اس سے نمٹا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK