Inquilab Logo

ملک میں سب سے زیادہ بے روزگار ی تلنگانہ میں ہے: جے رام رمیش

Updated: November 24, 2023, 3:31 PM IST | Hyderabad

کانگریس کے جنرل سیکریٹری جے رام رمیش نے تلنگانہ کے حوالے سے کہا کہ ملک میں سب سے زیادہ بے روزگاری تلنگانہ میں ہے جبکہ ریاست میں نوجوانوں کی خودکشی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ تلنگانہ کے قیام کی اہم وجہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا تھا لیکن وہاں بے روزگار ی کی شرح ۱۵؍ فیصد ہے۔

Jairam Ramesh in the middle of the press conference. Photo: PTI
جے رام رمیش پریس کانفرنس کے درمیان۔ تصویر: پی ٹی آئی

کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے الزام عائد کیاکہ ملک میں سب سے زیادہ بے روزگاری تلنگانہ میں ہے۔جے رام رمیش نے کھم میں رپورٹرس سے بات چیت کرتے ہوئےکہا کہ تلنگانہ کی تکمیل کی اہم وجہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا تھی لیکن ہم ۱۰؍سال بعد (تلنگانہ کے قیام کے) کیا دیکھ رہے ہیں کہ ملک میں سب سے زیادہ بے روزگاری کی شرح تلنگانہ میں ہی ہے۔پورے ہندوستان میں بے روزگاری کی شرح ۱۰؍ فیصد ہےجبکہ تلنگانہ میں بے روزگاری کی شرح ۱۵؍ فیصد ہے۔کانگریسی لیڈر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ تلنگانہ میںنوجوانوں کی خودکشی کی شرح بھی بڑھی ہے۔ انہوں نے تلنگانہ میں پرچوں کے لیک ہونے پر بھی بی آر ایس کونشانہ بنایا۔ ۱۰؍ سال بعد بھی تلنگانہ میں بے روزگاری ہےاور نوجوان بڑے پیمانے پر خودکشی کر رہے ہیں۔تلنگانہ کے قیام کی دوسری اہم وجہ تھی کہ سرمایہ کاری کے تمام مواقع اور حکومتی ادارے حیدرآباد میں موجودتھے۔تلنگانہ کے قیام کے وقت مقصد یہ تھا کہ ضلع جیسے کھمام اور کریم نگر میں سرمایہ کاری اور ترقی میں اضاضہ ہو۔
وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کے بیٹے اور کے ٹی راما راؤ نے کہا تھا کہ وہ’’برانڈ حیدرآباد ‘‘ بنائیں گے۔ کانگریس نے برانڈ حیدرآباد کے ساتھ برانڈ تلنگانہ بنانےکیلئے تلنگانہ کی بنیاد ڈالی تھی۔کانگریس نے اس لئے تلنگانہ ریاست تشکیل دی تھی تا کہ تمام اضلاع ترقی حاصل کر سکیں نہ کہ صرف حیدرآباداور اس کے پڑوسی اضلاع۔افسوس کی بات ہے کہ ۱۰؍ سال بعد بھی تلنگانہ کے قیام سے صرف حیدرآباد کو فائدہ پہنچا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس کی لیڈر سونیا گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے تلنگانہ کے قیام میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK