Inquilab Logo

ساکشی ملک اور بجرنگ پونیا کا میڈل لوٹانا بی جے پی کی بے حسی ظاہر کرتا ہے: اشوک گہلوت

Updated: December 23, 2023, 2:44 PM IST | Jaipur

راجستھان کے سابق وزیرا علیٰ اشوک گہلوت نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ ساکشی ملک اور بجرنگ پونیا کا اپنے میڈل لوٹانا بی جے پی کی خواتین کی حفاظت کے تئیں بے حسی کو ظاہر کرتا ہے۔ ساکشی ملک کے بعد بجرنگ پونیا کے پدم شری ایوارڈ واپس کرنے کے فیصلے نے بی جے پی کے ارادوں پرسوال کھڑے کر دیئے ہیں۔ بی جے پی نے خاتون پہلوانوں کے انصاف کے مطالبے کو جس طرح نظر انداز کیا وہ قابل ملامت ہے۔

Former Rajasthan Chief Minister Ashok Gehlot. Photo: INN
راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت۔ تصویر: آئی این این

راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے الزام عائد کیاکہ پہلوانوں ساکشی ملک اور بجرنگ پونیا کا میڈل واپس کرنا بی جے پی کی خواتین اور ان کی حفاظت کے تئیں بے حسی کا پردہ فاش کرتا ہے۔ گہلوت نے اپنے ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے کہا کہ پہلے ساکشی ملک کے استعفیٰ کا اعلان کرنا جنہوں نے میڈل جیت کر ملک کا روشن کیا اور اب بجرنگ پونیا کا اپنا پدم شری ایوارڈ واپس کرنا۔

ان سب نے خاتون پہلوانوں کیلئے انصاف کی جنگ کےدوران بی جے پی کے ارادوں پر سوال کھڑے کر دیئے ہیں۔ بی جے پی نے اس معاملے میں جو بد نیتی دکھائی اور متاثرین کے انصاف کے مطالبے کو جس طرح نظر انداز کیا وہ افسوسناک اور قابل ملامت ہے۔واضح رہے کہ ٹوکیو اولمپک برونز میڈل یافتہ پہلوان بجرنگ پونیا نےسنجے سنگھ کے کشتی فیڈریشن کےصدر منتخب ہونےکے خلاف احتجاجاً اپنا پدم شری ایوراڈ وزیر اعظم نریندر مودی کو واپس کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ’’خاتون پہلوانوں پر مظالم کیلئے مودی حکومت ذمہ دار‘‘

سنجے سنگھ کے کشتی فیڈریشن کے صدر منتخب ہونے کے بعد بجرنگ پونیا، ساکشی ملک اور ونیش پھوگاٹ نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیاتھا جس میں ساکشی ملک نے اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا تھا اور اپنا اولمپک برونز میڈل واپس کر دیا تھا۔ 
یادرہے کہ متعدد ٹاپ پہلوانوں جن میں ساکشی ملک ، بجرنگ پونیا اور ونیش پھوگاٹ شامل ہیں ، نے امسال بی جے پی ایم ایل اے برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف احتجاج شروع کیاتھا جن پر خاتون پہلوانوں کے خلاف جنسی ہراسانی کا الزام ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK