Inquilab Logo

جوگیشوری اسٹیشن پر حبیبیہ مسجدکی جانب خود کار زینہ شروع

Updated: December 14, 2022, 8:26 AM IST | saeed Ahmed | Mumbai

مقامی افرادکی موجودگی میں اسٹیشن ماسٹر کے ذریعے افتتاح کیا گیا۔تیسرے خود کارزینے کو بھی منظوری

Jogeshwari Station Master Kaushal and a bouquet are being presented on the occasion of the inauguration of Auto-Jeena.
خودکارزینہ کے افتتاح کے موقع پر جوگیشوری اسٹیشن ماسٹر کوشال اور گلدستہ پیش کیا جارہا ہے۔

: مقامی افراد کی کوششوں سے جوگیشوری ریلوے اسٹیشن کے مغربی جانب حبیبیہ مسجد کی سمت دوسرے ایسکیلیٹر (خودکار زینہ) کا منگل کی صبح افتتاح کیا گیا۔یہ افتتاح اسٹیشن ماسٹر کے ذریعے مقامی افراد کی موجودگی میںکیا گیا۔
  جوگیشوری اسٹیشن پر کاؤنٹر سے ٹکٹ لینے کے بعد مسافروں کو تقریباً چار منزلے جتنی اونچی سیڑھیاں چڑھنا پڑتا تھا جوبزرگ اورخاتون مسافروں کے ساتھ بچوں کےلئے بڑا مسئلہ تھا۔اس تعلق سے آرٹی آئی رضاکار منصور عمردرویش نے کافی کوشش کی اوربار بار ریلوے انتظامیہ کواس جانب متوجہ کیا ۔ ان کی کوشش  آخرکار رنگ لائی۔
 افتتاح کے موقع پرجوگیشوری ریلوے اسٹیشن کے منیجر سبھاش مہتا اور مینا ( سینئر سیکشن انجینئر ایسکیلیٹر ڈپارٹمنٹ) کو شال اورگلدستہ بھی پیش کیا گیا۔اس حوصلہ افزائی پرانہوںنے مقامی افراد کا شکریہ ادا کیا ۔خودکار زینہ شروع کئےجانے کےموقع پر فاروق عمر درویش، ریاض احمد بھاملا،  ڈاکٹر طلحہ دکا ، ڈاکٹر ایس یادو ،حافظ اقبال چونا والا،محمد جانوبن فرید بٹاٹا والا،نسیم خان،اسحاق قریشی ،اقبال عمر درویش ، مسرور قریشی، غلام بھائی ،یوسف بھائی شکر والا، عبدالرحمٰن ،محمدنعیم شیخ ،جے کمار سنگھ اور نثار گٹھمن وغیرہ موجود تھے۔
 اس موقع پر اسٹیشن منیجرنے کہا کہ ’’ریلوے کی جانب سے مسافروں کی سہولت کی خاطر مسلسل قدم اٹھائے جارہے ہیںاوران کی حفاظت پرتوجہ دی جارہی ہے ، خودکار برقی زینے کی تنصیب بھی اسی کی ایک کڑی ہے۔ آئندہ بھی مسافروں کی سہولت کی جانب توجہ دی جائے گی۔‘‘

Jogeshwari Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK