• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جوگیشوری میں۱۲؍مساجد کے ٹرسٹیان کے اشتراک سے طلبہ کیلئے کریئر گائیڈنس کا اہتمام

Updated: May 18, 2023, 3:56 PM IST | Jogeshwari

یہاںواقع جھولا میدان، باندرہ پلاٹ میں علاقے کی ۱۲؍ مساجد کے ٹرسٹیان کے اشتراک سے دسویں اور بارہویں کے طلبہ کیلئے کریئر گائیڈنس کا انعقاد کیا گیا۔ا

Program scene at Jogeshwari Swing.
جوگیشوری کے جھولامیدان میں پروگرام کا منظر۔

یہاںواقع جھولا میدان، باندرہ پلاٹ میں علاقے کی ۱۲؍ مساجد کے ٹرسٹیان کے اشتراک سے دسویں اور بارہویں کے طلبہ کیلئے کریئر گائیڈنس کا انعقاد کیا گیا۔اس میں ۲۰۰ ؍ سے زائد طلباء و طالبات نے حصہ لیا اور پروجیکٹر اور اسکرین کے ذریعہ پاور پوائنٹ کے ذریعے مختلف کورسیز کی رہنمائی کی گئی۔کریئرگائیڈنس کاآغاز عبدالوحید کے افتتاحیہ کلمات سے ہوا جبکہ کاوش کے ذمہ داران عامر انصاری ، محمدقاسم ، عبدالحفیظ اورٹیچر رقیہ وغیرہ نےطلبہ کی رہنمائی کی۔انہیں نے نہ صرف کورسیز کی معلومات دی   بلکہ طلبہ کو اعلی ا ہداف متعین کرنے کی جانب متوجہ کیاگیا۔ زید پٹیل نے بچوں کو علم کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اسلامی تعلیمات پرجمے رہنے کا عہد کیا۔
 اس کریئرگائیڈنس پروگرام میں ساجد شیخ ،سنی جامع مسجد،ذاکر شیخ  ،سنی جونی مسجد ، امن مسجد ، غربا اہل حد یث مسجد ، سنی مدینہ مسجد ، محمد ی مسجد ، مسجد عائشہ ، مسجدجماعت اسلامی ہند جوگیشوری، مدراسی مسجد ، عاشقان رسول مسجد ، گلشن مدینہ مسجد، نورانی مسجد کے ٹرسٹیان اور نظیر شیخ، مشتاق احمد وغیرہ شامل تھے۔
 اس موقع پر مساجد کے متحدہ پلیٹ فارم کے انچارج نبن چچا نے کہا کہ’’ اس طرح کے تعلیمی پروگرام پورے ملک کی مساجدکے ذریعے کئے جائیںتاکہ مساجد کی افادیت میں اضافہ ہو اور بچوں کی ہرسطح پربہتر سے بہتررہنمائی کی جائے اوروہ اپنی منزل تک آسانی کے ساتھ پہنچ سکیں۔ ‘‘ 

jogeshwari Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK