Inquilab Logo

شام میں ایرانی سفارتخانہ پر حملہ، تحمل کی اپیلیں

Updated: April 03, 2024, 11:43 AM IST | Agency | Damascus

مگر ایران نے اعلان کیا کہ وہ اسرائیل کی اس کارروائی کا جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔

Israel has targeted Iranian targets several times. Photo: INN
اسرائیل کئی بار ایرانی اہداف کو نشانہ بنا چکاہے۔ تصویر : آئی این این

 شام کے دارالحکومت دمشق میں قائم ایرانی قونصل خانہ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر سمیت ۱۱؍ایرانی سفارت کار ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس حملے کے بعد غزہ جنگ کے دیگر ملکوں  میں بھی پھیل جانے کا اندیشہ بڑھ گیاہے۔ ایک طرف جہاں  عالمی برادری نے تحمل کی اپیل کی ہے وہیں  اسرائیل نے ’’دشمنوں  پر ہر روز حملہ‘‘ کا اعلان کردیاہے۔ دوسری جانب ایران نے دوٹوک انداز میں  کہا ہے کہ وہ دمشق میں  اس کے مفادات پر کئے گئے حملے کا بھر پور جواب دینے کا حق محفوظ رکھتاہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: امریکہ میں مسلم مخالف واقعات میں ریکارڈ اضافہ

خبر رساں  ایجنسی رائٹرز کے مطابق شامی اور ایرانی میڈیا نے قونصل خانے پر حملے سے متعلق اسرائیل پر براہ راست الزام عائد کیا ہے جبکہ اسرائیلی حملے کو مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعات کے تناظر میں خطرناک قرار دیا جارہا ہے۔ لبنانی سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ مرنے والوں میں سے محمد رضا زاہدی بھی تھے جو ایران کے پاسداران انقلاب کےسینئر کمانڈر تھے۔ ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے کہا ہے کہ متعدد ایرانی سفارت کار مارے گئے ہیں۔ 
 واضح رہے کہ گزشتہ۶؍ ماہ کے دوران اسرائیل نے بارہا ایرانی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ اس حوالے سے اسرائیل فوج کے ترجمان نے کہا کہ ہم غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس پر تبصرہ نہیں کرتے۔ اس بیچ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنے بیان میں اسرائیل کو جوابی کارروائی سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی جارحیت پر عالمی قیادت کی جانب سے سنجیدہ اور موثر رد عمل کا آنا بے حد ضروری ہے۔ سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں اسرائیل کی مذمت کی گئی عالمی سفارتی قوانین کا حوالہ دیاگیاہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK