تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے لگاتار دو مرتبہ تخفیف کے بعد اتوار کو ہوا بازی کے ایندھن کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔
EPAPER
Updated: March 01, 2026, 3:22 PM IST | New Delhi
تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے لگاتار دو مرتبہ تخفیف کے بعد اتوار کو ہوا بازی کے ایندھن کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔
تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے لگاتار دو مرتبہ تخفیف کے بعد اتوار کو ہوا بازی کے ایندھن کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی میں آج سے ایوی ایشن فیول کی قیمتیں۵۲۴۵؍ روپے(۷۴ء۵؍فیصد) بڑھ کر ۹۶۶۳۸؍ روپے فی کلو لیٹر ہو گئی ہیں۔ یہ دسمبر ۲۰۲۵ء کے بعد سے بلند ترین سطح ہے۔
اس سے قبل جنوری اور فروری میں قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔ دونوں بار، قیمت میں کمی کل ۸۲۸۳؍ روپے تھی، جو ۰۶ء۹؍ فیصد کے برابر ہے۔ ایوی ایشن فیول کی قیمتوں میں اضافے سے ہوائی سفر مزید مہنگا ہو سکتا ہے۔ فلائٹ کے ٹکٹ کی قیمت میں ایندھن کا چارج بھی شامل ہوتا ہے۔ ایئر لائن کمپنیوں کے کل اخراجات کا تقریباً۳۵۔۴۰؍ فیصد اسی مد میں خرچ ہوتا ہے۔ پہلے سے ہی دباؤ میں چل رہی ایئر لائن کمپنیوں کے ایندھن کی بڑھی ہوئی لاگت کا بوجھ براہ راست مسافروں پر ڈالنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھئے:سنتھ جے سوریہ سری لنکا کے ہیڈ کوچ کا عہدہ چھوڑیں گے
ملک کے دیگر شہروں میں بھی ایوی ایشن فیول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ کولکاتا میں اس کی قیمت ۴۴ء۵؍فیصد بڑھ کر۹۹۵۸۷؍ روپے اور ممبئی میں ۸۲ء۵؍فیصد بڑھ کر۹۰۴۵۲؍ روپے فی کلو لیٹر ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:ایران پر امریکہ اور اسرائیل کا حملہ غیر قانونی جارحانہ جنگ ہے: ظہران ممدانی
چنئی میں اس سال پہلی بار ایوی ایشن فیول ایک لاکھ فی کلو لیٹر سے تجاوز کرگیا ہے۔ آج سے اس کی قیمت میں ۸۰ء۵؍ فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور اب یہ ۱۰۰۲۸۰؍ روپے فی کلو لیٹر پر دستیاب ہوگا۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں ہوا بازی کے ایندھن کی قیمتوں کا ماہانہ جائزہ لیتی ہیں، اور نئی قیمتیں ہر مہینے کی پہلی تاریخ سے لاگو ہوتی ہیں۔