• Sat, 10 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بچن خاندان کا گفٹ سٹی میں بڑا معاہدہ، الٹرا لگژری مکسڈ یوز پروجیکٹ کی تیاری

Updated: January 08, 2026, 10:02 PM IST | Gandhinagar

بالی ووڈ کے لیجنڈ امیتابھ بچن اور ان کے اہل خانہ نے گجرات کے گفٹ سٹی، گاندھی نگر میں ایک بڑے مکسڈ یوز رئیل اسٹیٹ پروجیکٹ کے لیے شری لوٹس ڈیولپرز اینڈ ریئلٹی لمیٹڈ کے ساتھ ڈیولپمنٹ معاہدہ کیا ہے۔

Amitabh Bacchan.Photo:INN
امیتابھ بچن۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ کے لیجنڈ امیتابھ بچن اور ان کے اہل خانہ نے گجرات کے گفٹ سٹی، گاندھی نگر میں ایک بڑے مکسڈ یوز رئیل اسٹیٹ پروجیکٹ کے لیے شری لوٹس ڈیولپرز اینڈ ریئلٹی لمیٹڈ کے ساتھ ڈیولپمنٹ معاہدہ کیا ہے۔ یہ معاہدہ آنند کے پانڈت کی قیادت والی کمپنی کے ساتھ کیا گیا ہے، جس کی تفصیلات رجسٹریشن دستاویزات میں سامنے آئی ہیں۔
یہ ڈیولپمنٹ معاہدہ شری لوٹس کی ذیلی کمپنی رائز روٹ پروجیکٹس کے ذریعے انجام پایا ہے، جس کے تحت ایک ملین اسکوائر فٹ سے زائد رقبے پر الٹرا لگژری رہائشی یونٹس، کمرشیل دفاتر، ریٹیل اور ہاسپیٹیلٹی اسپیسز پر مشتمل منصوبہ تیار کیا جائے گا۔ یہ زمین امیتابھ بچن نے ۱۵؍ سال قبل حاصل کی تھی، جو سابرمتی دریا کے کنارے گفٹ سٹی میں واقع ہے۔

یہ بھی پڑھئے:اکشے کمار کی ’’بھوت بنگلہ‘‘ ۱۵؍ مئی کو ریلیز ہوگی

اس معاہدے میں امیتابھ بچن کے فرزند اور اداکار ابھیشیک بچن بطور فریق شامل ہیں۔ یہ پروجیکٹ شری لوٹس ڈیولپرز کا گجرات میں پہلا قدم ہے اور اسی کے ساتھ گفٹ سٹی میں کمپنی کا پہلا منصوبہ بھی ہے، جس کے ذریعے وہ ممبئی سے باہر اپنی موجودگی کو وسعت دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:آسٹریلیا نے سڈنی ٹیسٹ ۵؍ وکٹوں سے جیت کر ایشیزسیریز اپنے نام کر لی

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ ڈیزائن، منصوبہ بندی اور عمل درآمد میں اپنی مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے اس الٹرا لگژری پروجیکٹ کو چار سال کی مدت میں مکمل کرنے کا ہدف رکھتی ہے۔ شری لوٹس گروپ نے ممبئی کے جوہو، باندرہ، پربھادیوی، ورسوا، نیپین سی روڈ اور اندھیری جیسے اہم علاقوں میں الٹرا لگژری رہائشی اور پریمیم کمرشیل پروجیکٹس کے ذریعے اپنی مضبوط پہچان قائم کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK