Inquilab Logo Happiest Places to Work

باندرہ: مصروف ترین سڑک کی مرمت کا کام مکمل

Updated: March 30, 2026, 10:43 AM IST | Shahab Ansari | Bandra

ایس وی روڈ پر لوہے کی چادر ہٹاکر پائپ لائن بچھادی گئی۔ ۲؍ دن گاڑی والوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

Pipeline laying work is being done on SV Road in Bandra. Photo: INN
باندرہ میں ایس وی روڈ پر پائپ لائن بچھانے کا کام کیا جارہا ہے۔ تصویر: آئی این این

یہاں مغربی جانب لکی ریسٹورنٹ کے قریب مصروف ترین ایس وی روڈ کے درمیان بڑے گڑھے پر بچھائی گئی لوہے کی چادر دھنس جانے سے ٹریفک کے سنگین مسائل پیدا ہوگیا تھا جس کے پیش نظر سڑک سے لوہے کی چادر بالآخر ہٹادی گئی اور پائپ لائن بچھانے کا کام زوروشور سے شروع کردیا گیا تھا۔ خبر لکھے جانے تک اس کام کیلئے اس مصروف ترین سڑک کو گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بند کرکے دیگر راستوں سے گزارا جارہا تھا جس سے لوگوں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ البتہ اتوار کی شام تک پائپ لائن کا کام تقریباً مکمل ہوگیا اور جلد ہی سڑک کو گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھئے: وضاحت کے باوجودعوام میں لاک ڈاؤن کا خوف

یاد رہے کہ باندرہ میں لکی ریسٹورنٹ کے قریب سڑک کے درمیان میں پائپ لائن بچھانے کیلئے کھودے گئے بڑے گڑھے پر بڑی بڑی لوہے کی چادریں بچھائی گئی تھیں جن پر سے گاڑیاں گزررہی تھیں۔ تاہم تقریباً ۴؍ روز قبل گاڑیوں کے بوجھ کی وجہ سے چند چادریں اچانک دھنس گئی تھیں جن کی وجہ سے حادثہ کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا۔ اس کی وجہ سے احتیاطاً پہلے اس راستے کو کچھ وقفہ کیلئے بند کردیا گیا تھا پھر آڑ لگا کر گاڑیوں کو کنارے سے گزرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ البتہ اس راستے کو بند کر کے پائپ لائن کا کام شروع کردیا گیا تھا۔ 
اس تعلق سے باندرہ کے سابق میونسپل کارپوریٹر آصف زکریا سے گفتگو کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ اتوار کی شام تک پائپ لائن کا کام مکمل ہوگیا تھا لیکن اس سڑک کو دوبارہ پکی بنانے کیلئے وقت درکار ہوگا۔ اس دوران بیریکیڈ لگا کر گاڑیوں کو آس پاس سے گزرنے کی اجازت ملنے کی امید ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK