Inquilab Logo Happiest Places to Work

آسٹریلیا کے ہاتھوں بنگلہ دیش کی ذلت آمیز شکست، کنگارو ٹیم نے سیریز برابر کی

Updated: August 23, 2026, 4:00 PM IST | Sydney

مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور ناتھن لاین کی شاندار گیندبازی کی بدولت آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن بنگلہ دیش کو دوسری اننگز میں ۹۵؍ رنز پر آل آؤٹ کرکے اننگز اور ۵۱؍ رنز سے شکست دے دی اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ۱۔۱؍ سے برابر کردی۔

Australia And Bangladesh Team Captains.Photo:X
آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے کپتان۔ تصویر:ایکس

مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور ناتھن لاین کی شاندار گیندبازی کی بدولت آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن بنگلہ دیش کو دوسری اننگز میں ۹۵؍ رنز پر آل آؤٹ کرکے اننگز اور ۵۱؍ رنز سے شکست دے دی اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ۱۔۱؍ سے برابر کردی۔ اسٹارک نے دوسری اننگز میں ۴؍جبکہ کمنز اور لاین نے ۳۔۳؍وکٹ حاصل کئے۔ میچ میں مجموعی طور پر۱۰؍ وکٹ لینے والے اسٹارک کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا، جبکہ پوری سیریز میں ۱۲؍ وکٹ حاصل کرنے پر وہ پلیئر آف دی سیریز بھی رہے۔


آسٹریلیا نے ۸؍ وکٹ پر ۱۶۵؍ رنز سے دن کا آغاز کیا اور پہلی اننگز میں ۲۱۰؍ رنز تک پہنچا۔ شریف الاسلام اور تیج الاسلام نے کیمرون گرین (۶۷؍رن) اور جوش ہیزل ووڈ (۶؍رن) کو آؤٹ کرکے آسٹریلوی اننگز سمیٹ دی۔  آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں ۱۴۶؍ رنز کی اہم برتری حاصل ہوگئی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے شریف الاسلام نے ۷؍ وکٹیں حاصل کیں  جبکہ تسکین احمد، تیج الاسلام اور مہدی حسن  نے ایک ایک وکٹ لی۔

یہ بھی پڑھئے:روزانہ شکر آمیز سوڈا پینا، معدے کے کینسر کا خطرہ ڈھائی گنا بڑھا دیتا ہے: تحقیق

دوسری اننگز میں بنگلہ دیش کے بلے باز آسٹریلوی گیندبازوں کے سامنے زیادہ دیر نہیں ٹھہر سکے۔ اسٹارک اور کمنز نے ابتدائی جھٹکے دیتے ہوئے تنزید حسن ( ۹)، شادمان اسلام (ایک) اور مومن الحق (صفر) کو پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد کپتان نجم الحسن شانتو اور مشفق الرحیم نے اننگز سنبھالنے کی کوشش کی، لیکن ناتھن لاین نے ۲۱؍ویں اوور میں شانتو کو ۳۱؍رنز پر آؤٹ کرکے یہ شراکت توڑ دی۔ شانتو نے اپنی اننگز میں  ۶؍چوکے لگائے۔

یہ بھی پڑھئے:ایک کہانی پر ۴؍مختلف زبانوں میں فلم بنائی گئی، چاروں سپر ہٹ ثابت ہوئیں

اس کے بعد بھی آسٹریلوی گیندبازوں کا دباؤ برقرار رہا، تاہم مشفق الرحیم ایک سرے پر ڈٹے رہے۔ انہوں نے۸۰؍ گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ۳؍ چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ ۲۹؍ رنز بنائے۔ لاین نے۳۹؍ ویں اوور میں تسکین احمد (۸؍رن) اور شریف الاسلام (صفر) کو آؤٹ کرکے بنگلہ دیش کی اننگز ۹۵؍ رنز پر سمیٹ دی۔ یہ آسٹریلیا میں کھیلا گیا اب تک کا دوسرا مختصر ترین ٹیسٹ اور مجموعی طور پر تاریخ کا چوتھا مختصر ترین ٹیسٹ بن گیا۔ بنگلہ دیش پہلی بار کسی ٹیسٹ میچ میں دونوں اننگز میں ۱۰۰؍ سے کم رنز پر آل آؤٹ ہوا، جبکہ ۲۱؍ برس بعد یہ پہلا موقع ہے جب کسی ٹیم نے ایک ہی ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں ۱۰۰؍ سے کم رنز بنائے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK