Inquilab Logo

بنگلہ دیش کے صدرعبدالحمید سبکدوشی کے بعد اپنی سوانح عمری لکھیں گے

Updated: March 14, 2023, 10:26 AM IST | Dhaka

’ بنگا ہا ؤس‘ میں صحافیوں سے ملاقات کی اور ساتھ دینے پر ان کا شکریہ اداکیا ، ۲۳؍ اپریل کو ان کی دوسری صدارتی مدت ختم ہوگی

Addressing the President of Bangladesh, Abdul Hamid Media.
بنگلہ دیش کے صدر عبدالحمیدمیڈیا سے مخاطب۔

 بنگلہ دیش کے صدر عبدالحمید نے  سبکدوشی کے بعد اپنی سوانح عمری پر لکھنے کا اعلان کیا  ہے۔عبدالحمید صدر کے طور پر لگاتار دو  مدت پوری کرنے کے بعد اپریل میں صدر دفتر  ’بنگا بھون ‘ چھوڑ رہے ہیں۔ان کی مدت ۲۳؍ اپریل کو ختم ہو رہی ہے۔ اپنے ۶۴؍ سالہ طویل سیاسی کریئر میں عبدالحمید کے کئی صحافیوں سے بہتر تعلقات رہے۔ اس لئے جانے سے پہلے انہوں نے اتوار کو ان میں سے کچھ کو ’بنگا بھون‘ میں مدعو کیا۔ انہوں نے ان سے مختلف زاویوں سے بات چیت کی اور انہیں اپنیسبکدوشی  کے منصوبوں کے بارے میں بتایا۔ سبکدوش ہونے والے صدر نے آئند ہ مصنف کے طورپر اپنی  زندگی گزارنے کی خواہش  ظاہر کی۔ حمید نے کہا کہ وہ بنگابھون سے نکلیں گے اور پھر دارالحکومت میں نکنجا کی رہائش گاہ جائیں گے۔ کبھی کبھار وہ اپنے جائے پیدائش میتھموئن بھی جائیں گے اور خالی وقت لکھنے میں صرف کریں  گے۔ اس سے پہلے مدعو صحافی اتوار کی شام ہی  سے  بنگا بھون کے دربار ہال میں جمع ہو نے لگے تھے۔
  سبکدوش ہونے والے صدر  شام کے وقت تقریباً۷؍ بج کر ۳۰؍ منٹ پر  وہاں پہنچے۔ اس دوران انہوں نے مدعو صحافیوں سے بات چیت کی۔ پروٹوکول توڑتے ہوئے انہوںنے صحافیوں سے مصافحہ کیا اور مسکراتے ہوئے سب کے ساتھ تصویریں کھنچوائیں۔ حمید نے اپنی تقریر میں صحافیوں کے ساتھ اپنے بہتر تعلقات کا ذکر کیا۔ 
 انہوں نے یہ بھی کہا،’’ مجھے اپنے طویل سیاسی کریئر میں صحافیوں کی بھرپوری  حمایت  حاصل رہی ہے۔ میں نے ساری زندگی ایمانداری سے سیاست کی ہے۔ اپنی۶۴؍ سالہ سیاسی کریئر میں مجھے صحافیوں سے کوئی منفی چیز نہیں ملی، میں ان کا شکر گزار ہوں۔‘‘
 یاد رہےکہ بنگلہ دیش  کے۲۲؍ویں صدر کا انتخاب ہو چکا ہے۔ نئے صدر۲۴؍ اپریل کو  اپنے عہدہ  کا حلف لیں گے۔ گزشتہ دنوں بنگلہ دیش کے مرکزی الیکشن کمیشن نے ملک کے۲۲؍ویں صدر کے نام کا اعلان کیا۔ کمیشن نے کہا  تھا کہ سابق جج اور مجاہد آزادی محمد شہاب الدین چپو بنگلہ دیش کے نئے صدر ہوں گے۔ وہ گزشتہ ماہ  بلا مقابلہ منتخب ہوئے تھے۔ وہ موجودہ صدر محمد عبدالحمید کی جگہ لیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK