Inquilab Logo

بیلاپور:۳؍ڈبے پٹری سے اتر گئے،مسافر بے حال

Updated: March 01, 2023, 10:37 AM IST | saeed Ahmed | Mumbai

ریلوے کا جنگی پیمانے پرکام جاری رکھنے کا دعویٰ  ، ۱۲؍ گھنٹے بعد پہلی ٹرین روانہ ہوئی

3 coaches of local train going from Belapur to Kharkopar derailed.
بیلاپور سے کھارکوپر کی طرف جانے والی لوکل ٹرین کے۳؍ ڈبے پٹری سے اتر گئے۔

:بیلاپور سے کھارکوپر کی طرف جانے والی لوکل ٹرین کے ۳؍ ڈبے منگل کی صبح۸؍ بجکر۴۶؍ منٹ پر پٹری سے اترگئے ،اس کے نتیجے میں بیلاپور ، نیرول اور کھارکوپر سیکشن پر ٹرین خدمات پوری طرح سے ٹھپ ہوگئیں ۔ ا س سے ہزاروں مسافرو ںکوزبردست دقتوں کاسامنا کرنا پڑا ۔ لوکل ٹرین کے کھارکوپر اسٹیشن میں داخل ہوتے ہی تینوں ڈبے پٹری سے اترے۔پریشان حال مسافر پٹری پر چل کر اپنی منزل کی جانب بڑھتے نظر آئے۔مسافروں کی راحت رسانی کے لئے ریلوے نے کارپوریشن سے خصوصی بس سروسیز کے نظم کی درخواست کی تھی اور اضافی بسیں چلائی بھی گئیں لیکن مسافروں کی کثیر تعداد کے لئے وہ ناکافی ثابت ہوئیں۔ 
 دوسری جانب تینوں ڈبوں کوپٹری پر لانے اورپٹری کو درست کرنے کا کام ریلیف ٹرین لاکرفوری طورپر شروع کیا گیا اور تقریباً ۱۲؍ گھنٹوں کے بعد  کام پورا  ہوااور  اس سیکشن پر  پہلی ٹرین شروع کی جا سکی۔تاخیر کی وجہ سے مسافروں کو زبردست دقتوں کا سامنا کرنا پڑا ۔
 سینٹرل ریلو ےکے چیف پی آر او شیواجی ستار نے نمائندۂ انقلاب کوبتایاکہ ’’ چونکہ کام مشکل تھا اوراحتیاط کےساتھ لوکل ٹرین کودوبارہ شروع کیا جانا تھا اس لئے تاخیر ہوئی ۔‘‘  
 انہوں نے یہ بھی کہاکہ ’’ مسافروں کو ہونے والی پریشانی سے انکار نہیں کیا جاسکتا ۔ اس کےباوجود یہ کوشش کی گئی کہ جتنی جلد ممکن ہوسکے کام پورا کرلیا جائے تاکہ پہلے کی طرح لوکل ٹرینیں اس سیکشن پربحال کی جاسکیںاورمسافروں کی معمول کے مطابق آمدورفت ہوسکے ۔ ‘‘ 

belapur Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK