Inquilab Logo

بھارت جوڑو یاترا :راہل گاندھی کا مثبت رویہ مسلسل عوام کی توجہ حاصل کررہا ہے

Updated: November 03, 2022, 1:19 PM IST | Agency | Hyderabad

عوام کے ساتھ ہمدردی کے تازہ واقعے میں انہوں نے گرنے والی ۲؍خواتین کی مدد کی،ایک خاتون چکراکر گر گئی تھی جبکہ دوسری پھسل کر گرپڑی تھی

Actress Pooja Bhatt can be seen with Rahul Gandhi..Picture:INN
اداکارہ پوجا بھٹ کو راہل گاندھی کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے ۔ تصویر:آئی این این

کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کے دوران عوام کے ساتھ راہل گاندھی کا مثبت رویہ مسلسل توجہ حاصل کررہاہے۔اس تعلق سے تازہ ترین واقعہ ان کی۲؍ خواتین کی مددکرنا ہےجو تلنگانہ میں بھارت جوڑو یاترا کے دوران زخمی ہو گئیں۔ان میں سے ایک چکر آنے کے بعد تھوڑی دیر کے لیےبیہوش ہو گئی تھی، ممکنہ طور پرسخت ہجوم میں چلنے کی وجہ سے، جبکہ دوسری خاتون پھسل گئی تھی۔
راہل نے کھڑے ہونے میں خاتون کی مدد کی
 واقعے کےایک ویڈیو میں راہل گاندھی ان میں سےایک کو کھڑے ہونے میں مدد کرتے ہوئےنظر آرہےہیں۔ وہ دوسروں سے کہتے ہیںکہ وہ اس کے لیےایک طرف ہو جائیں تاکہ کچھ ہوا مل سکے۔ پھر اس کیلئےپانی لاتے ہیںاور اس کی چپل بھی لاتے ہیں، اسے گلے لگا کر تسلی بھی دیتے ہیں۔ایک اور خاتون نےسر پر چوٹ لگنے کی شکایت کی، جس پر وہ اسے چیک کرتے ہیں اور ساتھی مارچ کرنےوالوں سے اس کی مدد کرنے کوکہتے نظر آتا ہیں۔ وہ  خاتون اظہارتشکر کے طور پر انہیںگلے لگالیتی ہے۔
کانگریس لیڈرنتن رائوت زخمی، اسپتال داخل
 کانگریس لیڈر اور مہاراشٹر کے سابق وزیر توانائی نتن راؤت کو زخمی ہونے کے بعد حیدرآباد کے ایک اسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔ نتن راؤت کو دائیں آنکھ، ہاتھ اور ٹانگ میں اس وقت چوٹیں آئیں جب وہ ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے۵۵؍ویں دن مبینہ طورپرپولیس کے  دھکیلنے کے بعد نیچے گر گئے۔
پولیس پر دھکا دینے کا الزام
 نتن رائوت نے خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئےکہا کہ ’’میں بھارت جوڑا یاترا میںتھا اورچارمینار پار کر چکا تھا۔ میں اسٹیج کی طرف بڑھ رہا تھا جب راہل گاندھی کا قافلہ آیا، جسے دیکھ کر پولیس گھبرا گئی اور لوگوں کو ادھر ادھر دھکیلنا شروع کر دیا۔اے سی پی نے میرے دونوں ہاتھ میرے سینے پر رکھ کر مجھے زور سے دھکا دیا۔‘‘ واضح ہو کہ کانگریس لیڈرراہل گاندھی کی بھار ت جوڑو یاترا تلنگانہ میں۸؍ویں دن میں داخل ہوگئی ہے جس پر کافی بہترعوامی ردعمل دیکھا جا رہا ہے۔ جگہ جگہ راہل گاندھی عوام اور مختلف طبقات سے ملاقات کرتےہوئے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کر رہےہیں۔ہجوم کی جانب سے ان کا شانداراستقبال کیاجا رہا ہے۔ کئی مقامات پر کانگریس کے لیڈروں کےساتھ ساتھ دیگر شعبہ جات کی اہم شخصیات تاجر برادری ان سے ملاقات کرتے ہوئے کچھ دور فاصلہ تک اس یاترا کا حصہ بن رہی ہیں۔
اسٹیج لگاکر یاترا کی خیرمقدم کیا جارہا ہے
 کانگریس کے لیڈروں کی جانب سے جگہ جگہ خیرمقدمی اسٹیج بنا کر ان کا استقبال کیاجا رہا ہے۔ اس یاتراکےسلسلہ میں تلنگانہ کانگریس کے لیڈران سرگرم ہیں۔یہ یاترا تلنگانہ میں ۱۹؍اسمبلی اور ۷؍پارلیمانی حلقوںکااحاطہ کرے گی اور ۷؍ نومبرکو مہاراشٹرمیں داخل ہونےسےپہلے اس تلگو ریاست میں ۳۷۵؍ کلومیٹرسفر مکمل کرے گی۔ ۴؍نومبر کو یاترا میں ایک دن کا وقفہ دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK