Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھیونڈی بس اسٹیشن کی از سر نو تعمیر کےلئے بجٹ منظور

Updated: May 30, 2026, 10:42 AM IST | khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

حکومت مہاراشٹر نے بھیونڈی بس اسٹیشن کی ازسرِ نو تعمیر کیلئے ۱۴؍ کروڑ ۱۸؍ لاکھ روپے کے خطیر بجٹ کو انتظامی اور مالی منظوری دے دی ہے۔

Bhiwandi Bus Station. Photo: INN
بھیونڈی بس اسٹیشن۔ تصویر: آئی این این

شہر کے لاکھوں مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ حکومت مہاراشٹر نے بھیونڈی بس اسٹیشن کی ازسرِ نو تعمیر کیلئے ۱۴؍ کروڑ ۱۸؍ لاکھ روپے کے خطیر بجٹ کو انتظامی اور مالی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کے بعد شہر کے قدیم اور خستہ حال بس اسٹیشن کو جدید طرز پر تعمیر کرنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ 
حکومت کی جانب سے جاری سرکاری حکم نامے کے مطابق تھانے ڈویژن کے تحت آنے والے بھیونڈی بس اسٹیشن کی از سر نو مکمل تعمیر کی جائے گی۔ منصوبے میں جدید پلیٹ فارم، ٹریفک کنٹرول روم، اسٹیشن منیجر دفتر، ریزرویشن کاؤنٹر، پارسل سیکشن، ڈرائیور و کنڈکٹر کیلئے آرام گاہ، پولیس کمرہ، جدید بیت الخلاء اور دیگر عوامی سہولیات شامل ہوں گی۔ نئی عمارت ۲؍ منزلوں پر مشتمل ہوگی۔ صرف مرکزی عمارت کی تعمیر پر تقریباً ۸؍ کروڑ ۵۴؍ لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گےجبکہ پانی کی فراہمی، نکاسی آب، برقی نظام، فائر فائٹنگ سسٹم، رین واٹر ہارویسٹنگ، کمپاؤنڈ وال اور پارکنگ ایریا کی کنکریٹ کاری جیسے ترقیاتی کام بھی اسی منصوبے کا حصہ ہوں گے۔ 

یہ بھی پڑھئے: امسال گیارہویں کی ۸؍لاکھ سے زیادہ نشستوں کے خالی ہونے کا امکان

حکومت نے واضح کیا ہے کہ تعمیراتی کام شروع کرنے سے پہلے تفصیلی نقشہ، تکنیکی منظوری اور ماحولیاتی اصولوں کی مکمل پابندی لازمی ہوگی۔ منصوبے کے تمام اخراجات ریاستی حکومت کی جانب سے بس اسٹیشنوں کی جدید کاریکیلئے مختص فنڈ سے پورے کئے جائیں گے۔ رکن اسمبلی رئیس شیخ نے حکومت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھیونڈی جیسے صنعتی اور تجارتی شہر کو ایک جدید اور معیاری بس اسٹیشن کی اشد ضرورت تھی۔ انہوں انقلاب کو بتایا کہ بھیونڈی کے شہری کئی برسوں سے خراب بس اسٹینڈ، ناکافی سہولیات اور پارکنگ کے مسائل سے پریشان تھے۔ عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے انہوں نے اسمبلی میں اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے اعلیٰ حکام کے سامنے مسلسل یہ معاملہ اٹھایا تھا۔ حکومت کی منظوری کے بعد اب جلد ہی جدید طرز کا نیا بس اسٹیشن تعمیر کیا جائیگا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK