Inquilab Logo Happiest Places to Work

امسال گیارہویں کی ۸؍لاکھ سے زیادہ نشستوں کے خالی ہونے کا امکان

Updated: May 26, 2026, 2:29 PM IST | Saadat Khan | Mumbai

ممبئی سمیت ریاست کے دیگر اضلاع کے گیارہویں کے داخلے کے کوٹے میں ۲۸؍ہزار ۹۲۹؍ نشستوں کا اضافہ ہوا ہے۔ اس سے ریاست میں مجموعی طور پر ۲۱؍لاکھ ۹۸؍ ہزار ۵۸۶؍ سیٹیں دستیاب ہیں جبکہ داخلے کے عمل کیلئے صرف ۱۲؍لاکھ طلبہ نے درخواست دی ہے جس کی وجہ سے امسال ۸؍لاکھ سے زائد نشستیں خالی رہنے کا امکان ہے۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

ممبئی سمیت ریاست کے دیگر اضلاع کے گیارہویں کے داخلے کے کوٹے میں ۲۸؍ہزار ۹۲۹؍ نشستوں کا اضافہ ہوا ہے۔ اس سے ریاست میں مجموعی طور پر ۲۱؍لاکھ ۹۸؍ ہزار ۵۸۶؍ سیٹیں دستیاب ہیں جبکہ داخلے کے عمل کیلئے صرف ۱۲؍لاکھ طلبہ نے درخواست دی ہے جس کی وجہ سے امسال ۸؍لاکھ سے زائد نشستیں خالی رہنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ پچھلے سال ریاست میں پہلی بار گیارہویں کا داخلہ سینٹرلائزڈ آن لائن سسٹم سے کیا گیا تھا۔ تب داخلوں کیلئے دستیاب ۲۱؍لاکھ ۶۹؍ہزار ۶۵۷؍نشستوں میں سے ۶؍لاکھ ۵۸؍ ہزار ۸۴۹؍ نشستیں خالی تھیں۔ اسلئے امسال ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے زیادہ سے زیادہ طلبہ گیارہویں میں داخلے کی درخواست دیں، اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کہ ایس ایس سی امتحان کے آخری دن ہی ۱۱؍ویں کے داخلے کے عمل کے ’پارٹ ون‘ کو بھرنے کی کارروائی شروع کر دی تھی جبکہ گیارہویں کے داخلوں کا باقاعدہ پہلا راؤنڈ ۲۱؍مئی سے ۳؍جون تک جاری رہےگا۔ طلبہ پہلے ریگولر راؤنڈ کیلئے پیر(۲۵؍مئی ) کی شام ۶؍بجے تک درخواست دے سکتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: شدید گرمی میں بجلی کی کھپت بڑھنے سے شہر کے متعدد علاقوں میں سپلائی متاثر رہی

کتنی درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں ؟: گیارہویں جماعت کے داخلوں کیلئے ۲۵؍مئی کی شام ۶؍بجے تک ۱۲؍لاکھ ۴۴؍ ہزار ۳۹۱؍ طلبہ نے درخواستیں دی ہیں، جبکہ کوٹے کے داخلے کی نشستوں کو چھوڑ کر ریگولر راؤنڈ کیلئے ۱۷؍لاکھ ۴۲؍ہزار ۴۲۳؍ نشستیں دستیاب ہیں۔ اسکے مقابلے میں درخواستوں کی تعداد بہت کم ہے۔ اس لئے امکان ہے کہ اس سال ریگولر راؤنڈ میں ۵؍ لاکھ ۳۰؍ہزار سے زیادہ سیٹیں خالی رہیں گی۔ کوٹہ داخلوں کیلئے نافذ خصوصی صفر راؤنڈ تک ۹؍ لاکھ ۵۴؍ہزار ۹۳۹؍ طلبہ نے درخواستیں بھریں تھیں۔ ان میں سے ۳۹؍ ہزار ۶۱۳؍طلبہ نے داخلہ لیا ہے۔ کوٹہ کے تحت ۴؍لاکھ ۱۶؍ہزار ۶۳۰؍نشستیں خالی ہیں۔ زیرو راؤنڈ کے بعد کل سیٹوں میں سے ۲۱؍ لاکھ ۵۹؍ ہزار ۵۳؍ سیٹیں خالی ہیں اور ۱۲؍لاکھ ۴۴؍ ہزار ۳۹۱؍ طلبہ نے درخواستیں بھری ہیں۔ 
 نشستوں میں اضافہ : گزشتہ سال گیارہویں کے داخلوں کیلئے ۲۱؍ لاکھ ۶۹؍ ہزار ۶۵۷؍ نشستیں دستیاب تھیں جن میں سے ۱۸؍ لاکھ ۲۳؍ہزار ۹۶۰؍سیٹیں ریگولر راؤنڈ کیلئے اور ۳؍ لاکھ ۴۵؍ہزار ۶۹۷؍ سیٹیں کوٹے کے داخلوں کیلئے دستیاب تھیں۔ اس سال گیارہویں کے داخلوں کیلئے ۲۱؍ لاکھ۹۸؍ ہزار۵۸۶؍ نشستیں دستیاب ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK