Inquilab Logo

بھیونڈی:لاک ڈاؤن اور عید کے پیش نظر ضرورت مندوں میں راشن کٹ کی تقسیم

Updated: May 13, 2021, 8:05 AM IST | khalid abdul Qayyum | Mumbai

رونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے لگائے گئے لاک ڈاؤن میں کاروبار بند ہونے سے غریب تو غریب متوسط طبقہ کے خاندانوں سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی بے روزگاری سے پریشان ہیں۔

Ration packets issued for distribution.Picture:Inquialb
تقسیم کیلئے نکالے گئےراشن کے پیکٹ تصویر انقلاب

کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے لگائے گئے لاک ڈاؤن  میں کاروبار بند ہونے سے غریب تو غریب متوسط طبقہ کے خاندانوں سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی بے روزگاری سے پریشان ہیں۔
 ایسے میںلوگوں کی پریشانیوں کو کم کرنے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کیلئے کانگریس کی مقامی اکائی کی جانب سے  راشن کٹ تقسیم کرنے کا سلسلہ بدھ سے شروع کیا ہےجس میں چاول،دال ،آٹا، شکر، تیل، سیوئیاں اور دوسری اشیاء شامل ہیں۔
 اس سلسلے میںکانگریس کے مقامی صدر عبدالرشید طاہر مومن نے بتایا کہ کورونا وائرس کے سبب ملک میں نافذ لاک ڈاؤن نے عام زندگی کو بری طرح متاثر کیاہے۔ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ہزاروں مزدور بے روزگار ہوگئے ہیں،رکشا ڈرائیور اور دوسرے افراد روزی روٹی کو لیکرپریشانیوں میں مبتلا ہیں۔ان مسائل کو دیکھتے ہوئے کانگریس نے شہر میں ضرورت مندوں کو راشن کٹ تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کی خواہش ہے کہ عید کے موقع پرضرورت مندافراد تک عیدکی خوشیاں پہنچانے کی کوشش کی جائے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK