Inquilab Logo

بھیونڈی: میونسپل ملازمین کا احتجاج ،۱۵؍ہزار۲۰۰؍روپے بونس کا مطالبہ

Updated: November 10, 2023, 7:14 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Mumbai

یہاں جمعرات کو میونسپل ملازمین کی مختلف یونین نے دیوالی بونس کا مطالبہ کرتے ہوئے زبردست احتجاج کیا۔

Municipal employees protesting for increase in bonus amount. Photo: INN
بونس کی رقم میں اضافہ کیلئے میونسپل ملازمین احتجاج کرتے ہوئے۔ تصویر:آئی این این

یہاں جمعرات کو میونسپل ملازمین کی مختلف یونین نے دیوالی بونس کا مطالبہ کرتے ہوئے زبردست احتجاج کیا۔ ملازمین میونسپل کمشنر کے رویے پر برہم تھے۔ ملازمین کی مشترکہ تنظیموں کے نمائندوں اور سیکڑوں کی تعداد میں ملازمین نے میونسپل کارپوریشن کے صدر دفتر کے سامنے انتظامیہ کے خلاف زبردست نعرے بازی کرتے ہوئے بونس کی رقم کو اپنا حق بتاتے ہوئے فوراً  دینے کا مطالبہ کیا۔ یونین نے پرانت آفیسر کو میمورنڈم پیش کرکے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سے درخواست کی کہ وہ ملازمین کے ساتھ نا انصافی نہ ہونے دیں۔
احتجاجی مورچہ کی قیادت کرنے والے لیبر فرنٹ کے صدر ایڈوکیٹ کرن چنے نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں دیوالی بونس کے لئے ۶؍ کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے۔ کارپوریشن میں ملازمین کی تعداد کے حساب سے دیوالی کے موقع پر ایک ملازم ۱۴؍ ہزار ۲۰۰؍روپے بونس ملنا چاہیے۔ ہم نے میٹنگ میں میونسپل کمشنر سے کہا کہ اس رقم میں مزید ایک ہزار روپے کا اضافہ کرکے ملازمین کو ۱۵؍ہزار ۲۰۰؍ روپے بونس دیا جائے۔ جب اس پر اتفاق نہیں ہوا تو میٹنگ ملتوی کرکے ۲؍ دن کے بعد مینگ منعقد کرکے معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی لیکن اس درمیان میونسپل کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر اجے ویدیہ نے میونسپل کارپوریشن میں کام کرنے والی ایسی مزدور تنظیموں کو مدعو کیا جس کا کارپوریشن میں کوئی وجود نہیں ہے۔
اس میٹنگ میں مغربی حلقہ کے رکن اسمبلی مہیش چوگھلے،شیوسینا (ادھو ٹھاکرے) شہر پرمکھ پرساد پاٹل، میونسپل کارپوریشن کے اعلیٰ افسران، ودیگر افراد موجود تھے۔ میٹنگ میں چند منٹوں کے اندر ۱۳؍ہزار ۵۰۰؍روپے بونس کی رقم پر منظور کرلی گئی۔ وہ بھی ۱۲؍ ہزار دیوالی سے پہلے اور ۱۵۰۰؍ روپےدیوالی کے بعد دینے کا وعدہ کیا کیا۔کمشنر کے اس فیصلے کو  ایڈوکیٹ کرن چننے نے ملازمین کی توہین قرار دیا ہے۔ اسی کے ساتھ ٹورینٹ پاور کمپنی کو کارپوریشن کے۲۸۵؍کروڑ روپے معاف کرنے سے متعلق ہوئی بدعنوانی کی جانچ کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK