گڑھوں میں گنیش کی علامتی مورتی کھڑی کرکے انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے، عوامی نمائندوں پر برہمی کا اظہارکیا۔
EPAPER
Updated: August 27, 2026, 11:03 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi
گڑھوں میں گنیش کی علامتی مورتی کھڑی کرکے انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے، عوامی نمائندوں پر برہمی کا اظہارکیا۔
شہر کی خستہ اور گڑھوں سے بھری سڑکوں کے خلاف این سی پی (اجیت پوار) نے کلیان ناکہ پر انوکھا احتجاج کیا۔ مقامی صدر پروین پاٹل کی قیادت میں کارکنوں نے سڑک کے گڑھوں میں انسانی شکل میں ’گنیش ‘ کی علامتی مورتی کھڑی کرکے میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور ’رکن پارلیمان، رکن اسمبلی، میئر اور کارپوریٹر گڑھوں میں جاؤ‘ کے نعرے لگائے۔
یہ بھی پڑھئے: عید میلاد النبیؐ پر مختلف فلاحی سرگرمیاں انجام دی گئیں
پروین پاٹل نے الزام عائد کیا کہ برسات سے قبل گڑھے بھرنے اور سڑکوں کی مرمت پر تقریباً ڈھائی کروڑ روپے خرچ کئےگئے لیکن بارش ہوتے ہی شہر کی اہم سڑکیں دوبارہ گڑھوں میں تبدیل ہوگئیں۔ کلیان ناکہ پر گڑھوں میں جمع پانی سے آمدورفت متاثر اور خصوصاً دوپہیہ سواروں کے لئے حادثات کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
این سی پی نے مرمت پر خرچ رقم کی تفصیلات عام کرنے، ٹھیکیداروں کے کام کی جانچ اور بے ضابطگی پر کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ فوری مرمت نہ ہونے پر احتجاج مزید شدید کیا جائے گا۔