Inquilab Logo

الیکشن کیلئے فنڈ حاصل کرنےکے معاملے میں بائیڈن ، ٹرمپ سے آگے

Updated: July 05, 2020, 9:17 AM IST | Agency | Washington

مسلسل ۲؍ ماہ ڈیموکریٹ پارٹی کو ری پبلکن پارٹی کے مقابلے ۱۰؍ ملین ڈالر زائد چندہ حاصل ہوا، کئی نئے لوگوں نے بھی چندہ دیا

Joe Biden - Pic : INN
جو بائیڈن ۔ تصویر : آئی این این

آئندہ نومبر میں ہونے والے  امریکہ کے صدارتی انتخابات میں جیت کس کا مقدر بنے گی یہ تو واضح نہیں ہے مگر ڈیموکریٹ کے  صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے انتخابی مہم کیلئے مسلسل دوسرے ماہ میں صدر ٹرمپ کے مقابلے میں زیادہ فنڈ جمع کیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ میں الیکشن کے دوران فنڈ کا حاصل ہونا بھی حمایت کی ایک علاومت ہوتی ہے۔
 جوبائیڈن اورڈیموکریٹک پارٹی نے ٹرمپ اور ری پبلکن کے مقابلہ میںگزشتہ ماہ بھی  زیادہ رقوم جمع کی ہیں۔ اطلاع کے مطابق  جوبائیڈن اور ڈیموکریٹس نےجون کے مہینے میں ۱۴۱؍ملین ڈالر جمع  کئے ہیں۔جوبائیڈن کو ملنے والے فنڈ میں  ۶۸؍ فیصد ایسے افراد نے چندہ دیا ہے دیئے ہیں  جنہوں نے اس سے پہلے کبھی فنڈنگ نہیں کی تھی۔  واضح رہے کہ اسے بائیڈن کی مقبولیت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
  ادھر دوبارہ صدارت کا عہدہ حاصل رکنے کیلئے کوشاں موجودہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ اوران کی ری پبلکن پارٹی گزشتہ ماہ ۱۳۱؍ ملین ڈالر ملین ڈالرجمع کر پائی ہے  جو کہ بائیڈن کو ملنے والی رقم سے  ۱۰؍ ملین کم ہے۔  جون  ہی نہیں  بائیڈن اورڈیموکریٹ نے ٹرمپ اور ری پبلکن کے مقابلے  مئی کے مہینے میں بھی زیادہ فنڈجمع کیا  تھا۔
جو بائیڈن اورڈیموکریٹس نےمئی میں ۸۱؍ملین ڈالر  جبکہ ڈونالڈ ٹرمپ اور ری پبلکن  نے ۷۱؍ملین ڈالرجمع کئے تھے۔  اتفاق  سے اس وقت بھی  دونوں کی فنڈنگ میں ۱۰؍ ملین ڈالر کا فرق تھا۔
   واضح رہے کہ جوبائیڈن کواگست میں ڈیموکریٹ کی جانب سے ایک ورچوئل کنونشن میں باضابطہ طورپر صدارتی امیدوار نامزد کیا جائے گا، ان کا مقابلہ دوبارہ صدارت کے ری پبلکن امیدوار ڈونالڈٹرمپ سے ہوگا۔ اگر اس وقت صورتحال کی بات کی جائے تو  ڈونالڈ ٹرمپ کی عوامی مقبولیت دن بہ دن کم ہوتی جا رہی ہے۔ پہلے کورونا وائرس اس کے بعد نسل پرستی کے خلاف احتجاج کے دوران  لوگوں نے ٹرمپ کو لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان پر کئی طرح کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔  خاص طور پر کتابیں شائع کی گئی ہیں۔ جبکہ بائیڈن کے تعلق سے ایسا کچھ نہیں ہوا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK