Inquilab Logo

ہندوستان-امریکہ کے درمیان رشتوں کا جشن منانے کیلئے بڑے بڑے بزنس مین بھی شامل ہوئے

Updated: June 24, 2023, 11:01 AM IST | Washington

بزنس، ٹیک، فیشن اور انٹرٹینمنٹ سے تعلق رکھنے والے ممتاز ہندوستانی اور امریکی شخصیات نے وزیر اعظم نریندر مودی کے اعزاز میں وہائٹ ہاؤس میں منعقدہ عشائیہ میں شرکت کی جس کا مقصد ثقافتی رشتوں کو مضبوط کرنا اور دونوں ممالک کے درمیان پائیدار دوستی کا جشن منانا ہے۔

Mukesh Ambani, Nita Ambani, Sundar Pichai and Anjali Pichai at the official dinner. (Photo: PTI)
سرکاری عشائیہ پر مکیش امبانی ، نیتا امبانی ،سندرپچائی اور انجلی پچائی۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

بزنس، ٹیک، فیشن اور انٹرٹینمنٹ سے تعلق رکھنے والے ممتاز ہندوستانی اور امریکی شخصیات نے وزیر اعظم نریندر مودی کے اعزاز میں وہائٹ ہاؤس میں منعقدہ عشائیہ  میں شرکت کی جس کا مقصد ثقافتی رشتوں کو مضبوط کرنا اور دونوں ممالک کے درمیان پائیدار دوستی کا جشن منانا ہے۔
 امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے کے بعد وزیراعظم مودی صدر جو بائیڈن اور خاتون اوّل جل بائیڈن کا پرتپاک استقبال کرنے وائٹ ہاؤس پہنچے۔معروف اور مشہور شخصیات بشمول ڈیزائنر رالف لارین، ٹینس لیجنڈ بلی جین کنگ، نیز ٹیک لیڈرز بشمول سندر پچائی اور ان کی اہلیہ انجلی پچائی معزز مہمانوں میں شامل تھے۔ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی اور ان کی اہلیہ نیتا امبانی، مہندرا گروپ کے چیئرمین آنند مہندرا اور زیرودھا کے شریک بانی نکھل کامتھ کے ساتھ سرکاری عشائیے میں شرکت کرنے والے ہندوستانی بزنس ٹائیکونز میں شامل تھے۔
 مہمانوں کی فہرست میں انسانی حقوق کے کارکن مارٹن لوتھر کنگ تھرڈ، ٹینس لیجنڈ بلی جین کنگ، فلمساز ایم نائٹ شیاملان، فیشن ڈیزائنر رالف لارین، گریمی ایوارڈ یافتہ جوشوا بیل اور کاروباری شخصیت فرینک اسلام بھی شامل تھے۔اس فہرست میں ہندوستانی امریکی قانون سازوں میں پرمیلا جے پال، شری تھانیدار، رو کھنہ، امی بیرا اور راجہ کرشنامورتی شامل تھے۔
 عشائیہ میں بائیڈن فیملی کے اراکین میں ہنٹر بائیڈن، ایشلے بائیڈن، جیمز بائیڈن اور نومی بائیڈن نیل شامل تھے۔ نائب صدر کملا ہیرس، جو وزیر اعظم مودی کیلئے ظہرانے کی میزبانی کریں گی، بھی موجود تھیں۔ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے امریکی سفارت کاروں اور بائیڈن انتظامیہ کے اراکین کے ساتھ عشائیہ میں شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK