Inquilab Logo

وزیراعظم مودی سونیا گاندھی کی طرح اطالوی نہیں جنہیں ہندی نہیں آتی: کنگنا رناوت

Updated: May 17, 2024, 8:21 PM IST | Kulu

ہماچل پردیش سے بی جے پی کی لوک سبھا سیٹ کیلئے امیدوار کنگنا رناؤت نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی سونیا گاندھی کی طرح اطالوی نہیں ہیں جو ہندی نہیں جانتیں۔ دعویٰ کیا کہ وہ اس مٹی کے بیٹے ہیں، غریب خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور ملک کی فلاح وبہود اور ترقی کیلئے کام کر رہےہیں۔

Kangana Ranaut and Narendra Modi. Photo: INN
کنگنا رناؤت اور نریندر مودی۔تصویر: آئی این این

ہماچل پردیش کی لوک سبھا سیٹ کیلئے بی جے پی کی امیدوار کنگنا رناؤت نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کانگریسی لیڈر سونیا گاندھی کی طرح اطالوی نہیں ہیں جو ہندی نہیں جانتیں۔ وہ اس مٹی کے بیٹے ہیں جو ملک کی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے ہماچل پردیش کے ضلع کلو کے جگت کھنا میں ریلی سے خطاب کے دوران کہا کہ مودی بہترین حکومت کی علامت ہیں اور وہ متعدد زبانیں جانتے ہیں جن میں پہاڑی بھی شامل ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ: اسرائیلی ٹیم کو معطل کرنے کی تجویز پر فیفا قانونی مشاورت حاصل کرے گا

انہوں نے مزید کہا کہ مودی اس مٹی کے بیٹے ہیں، غریب خاندان میں پیدا ہوئے ہیں اور ملک کی فلاح و بہود اور ترقی کیلئے کام کر رہےہیں۔ ایک جانب مودی کی حکومت ہے اور دوسری جانب کانگریس کی بدعنوانی ہے۔ ہماچل پردیش کے لوگوں نے طے کر لیاہے کہ وہ یکم جون کو بی جے پی کو ہی فتح دلائیں گے۔ 
انہوں نے وزیر اعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو کو ان کے ردعمل، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر جے رام ٹھاکر نے ناکامیاب فلم بنائی ہے، کو نشانہ بناتے ہوئے کنگنا رناؤت نے کہا کہ ٹھاکر نے ۵؍ سال میں بہترین حکومت بنائی تھی جبکہ وزیر اعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو ۱۵؍ ماہ میں اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکامیاب ہو گئے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: ٹویٹر اب مکمل طور پر ایکس؛ ایلون مسک کا اعلان

خیال رہے کہ سکھو نے کہا تھا کہ کنگنارناؤت اچھی اداکارہ ہیں لیکن ان کی فلم فلاپ ہو گئی ہے کیونکہ ان کے اسکرپ رائٹر ٹھاکر اور ریاستی بی جے پی چیف راجیو بندال تھے۔ اس درمیان سکھو نے کلومیں ریلی سے خطاب کے دوران کہا کہ بی جےپی نے ۲؍ کروڑ ملازمتوں کا وعدہ کیا تھا وہ کہاں ہیںاور بی جے پی مہنگائی پر بات کیوںنہیں کر رہی ہے؟بی جے پی کو لوگوں کو ہندو مسلم اور ہندوستان پاکستان پر لڑانے کے بجائے ترقی کے مسئلے پر بات چیت کرنی چاہئے۔کانگریسی لیڈر نے کلو ضلع کیلئے سہولیات کے تعلق سے بھی بات چیت کی جن میں سیاحت کو فروغ دینا، میڈیکل کالج کی تعمیر کرنا اور جالوری جوٹ ٹنل کی تعمیر بھی شامل ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK