Inquilab Logo Happiest Places to Work

موساد میں بڑی تبدیلی، نئے سربراہ نے نائب ڈائریکٹر رومن گوفمین کو برطرف کر دیا

Updated: June 07, 2026, 5:05 PM IST | Tal Aviv

اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد میں اعلیٰ سطح پر بڑی قیادت کی تبدیلی سامنے آئی ہے، جس کے تحت نئے سربراہ نے عہدہ سنبھالتے ہی اہم عہدیدار کو برطرف کر دیا ہے۔ یہ اقدام تنظیم کے اندر آئندہ کی حکمتِ عملی اور قیادت کی تشکیلِ نو کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔

IDF Chief of Staff Lieutenant General Eyal Zamir (left) and Roman Gofman. Photo: INN
آئی ڈی ایف کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ایال زامیر (بائیں ) اوررومن گوفمین۔ تصویر: آئی این این

ایران میں مبینہ طور پر حکومت کی تبدیلی سے متعلق خفیہ منصوبے میں ناکامی کے بعد اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق موساد کے نئے سربراہ رومن گفمین نے اپنے نائب کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ رومن گفمین نے حال ہی میں موساد کی سربراہی سنبھالی ہے اور عہدہ سنبھالنے کے چند ہی دن بعد انہوں نے ادارے کے اعلیٰ سطح پر اہم فیصلے کئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل موساد کی انٹرنیشنل ریلیشنز برانچ کے سربراہ بھی اچانک اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔ 

یہ بھی پڑھئے: برطانیہ اور تیونس میں بڑے پیمانے پر فلسطین حامی مظاہرے، جنگ بندی کا مطالبہ

امریکی نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق موساد کے برطرف کئے گئے نائب سربراہ کو گزشتہ سال ایران سے متعلق ایک اہم خفیہ آپریشن کی نگرانی سونپی گئی تھی۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس مقصد کیلئے سیکڑوں خفیہ ایجنٹوں کی ٹیم اور ایک ارب شیکل سے زائد وسائل فراہم کئے گئے تھے، تاہم، مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہو سکے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی قیادت نے اس آپریشن کے نتائج کو غیر تسلی بخش اور ناقابل قبول قرار دیا، جس کے بعد موساد کے اندر احتساب اور تنظیمی تبدیلیوں کا عمل شروع کیا گیا۔ اگرچہ موساد کی جانب سے جاری کردہ عوامی بیان میں برطرف کئے گئے نائب سربراہ کی۲۲؍ سالہ خدمات کو سراہا گیا، تاہم، ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ بیان میں انہیں صرف حرف ’A‘ سے ظاہر کیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: امریکہ کی کون سی یونیورسٹی کے طلبہ اوسطاً سب سے زیادہ کماتے ہیں؟

وزیرِاعظم کے دفتر کی جانب سے موساد کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گوفمین ادارے کے اندر سے ہی ایک نیا نائب ڈائریکٹر مقرر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا:’’یہ اقدام نئے موساد ڈائریکٹر کے عہدہ سنبھالنے کا حصہ ہے، کیونکہ وہ سینئر قیادت کی ٹیم تشکیل دینا چاہتے ہیں جو آنے والے برسوں میں تنظیم کے مقاصد اور چیلنجز سے نمٹنے میں ان کے ساتھ ہو۔ ‘‘Ynet کے مطابق، ’’A‘‘ کو سابق موساد چیف ڈیوڈ بارنیہ کے ممکنہ جانشین کے طور پر سب سے پسندیدہ امیدوار سمجھا جاتا تھا۔ اسرائیلی وزیرِاعظم بنجامین نیتن یاہو نے اس کے بجائے گوفمین کو، جو پہلے ان کے فوجی سیکریٹری رہ چکے ہیں، انٹیلیجنس ایجنسی کی سربراہی کیلئے مقرر کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بارنیہ نے گوفمین کی تقرری کی مخالفت کی تھی اور ’’A‘‘ کو اپنا جانشین بنانا چاہتے تھے۔ ابھی تک کسی نئے متبادل کا اعلان نہیں کیا گیا۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK