بہار کی ۱۳؍یونیورسٹیوں کےملازمین ۳؍ماہ کی تنخواہ سے محروم

Updated: June 07, 2022, 11:40 AM IST | Javed Akhtar | Patna

حکومت بہار کی جانب سے ۱۸۲؍کروڑ روپے منظور ہونے کے باوجود افادیت سرٹیفکیٹ جمع نہ کرانے سے تنخواہ نہیں دی گئی

Employees of nine universities, including Patna University, have not been paid..Picture:INN
پٹنہ یونیورسٹی سمیت ۱۳؍یونیورسٹیوں کے ملازمین کو تنخواہ نہیں ملی ہے۔ تصویر: آئی این این

افادیت سرٹیفکیٹ نہ دیے جانے کی وجہ سے بہار کی ۱۳؍ یونیورسٹیوں کےاساتذہ اور پنشن یافتہ ملازمین کو گزشتہ ۳؍ مہینے سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں۔ حکومت بہار کی جانب سے تنخواہ اور پنشن کی مد میں ۱۸۲؍کروڑ روپے کی منظوری مل چکی ہے ، لیکن افادیت سرٹیفکیٹ جمع نہ کئے جانے کی وجہ سے ان یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور پنشن یافتہ ملازمین کی گزشتہ مارچ سےمئی تک کی تنخواہ اور پنشن بقایہ ہے۔ محکمہ مالیات کی گائیڈ لائن کے مطابق ۱۸؍ماہ قبل تک جاری رقم کاافادیت سرٹیفکیٹ محکمہ تعلیم کو موصول ہونے کے بعدہی ٹریزری سے مطلوبہ رقم جاری کی جانی ہے ۔ اب تک ان یونیورسٹیوں کی جانب سے محکمہ تعلیم کوافادیت کی سند نہیں ملنے کی وجہ سے ہی اساتذہ کی تنخواہوں اور پنشن پر روک لگادی گئی ہے ۔محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق ۲۰۔۲۰۱۹ءمیں بہارکی سبھی یونیورسٹیوں کو اساتذہ کی تنخواہ اور پنشن کے لئے ۱۲؍ ہزارکروڑ کی رقم جاری کی گئی تھی ۔لیکن محکمہ تعلیم کی جانب سے بار بار احکامات جاری کئے جانے کے باوجود یونیورسٹیوں نےاس کا نوٹس سنجیدگی سے نہیں لیا۔ محکمہ تعلیم کی طرف سے افادیت سرٹیفکیٹ کے لئے ایک خصوصی مہم چلائے جانے کے باوجود بہار کی ۱۳؍ یونیورسٹیوں نے اب تک افادیت سرٹیفکیٹ جمع نہیں کیا ہے۔اب تک محکمہ تعلیم کو صرف ۸؍ہزارکروڑ کا افادیت سرٹیفکیٹ موصول ہوا ہے ۔محکمہ تعلیم کی گائیڈ لائن کے مطابق یونیورسٹیوں کو جو رقم اساتذہ اور پنشن یافتہ ملازمین کو جاری کی گئی ہے، اب اس کی مدت ۱۸؍ مہینے سے زیادہ گزر چکے ہیں۔محکمہ مالیات کے ذریعہ پہلےسےہی ٹریزری کو واضح طور پر یہ ہدایات دی گئی ہے کہ ۱۸؍مہینے قبل تک جاری رقم کا افادیت سرٹیفکیٹ موصول نہیں ہونے پر منظور شدہ رقم جاری نہیں کی جائےگی۔ اس کے باوجود ان یونیورسٹیوں نےاب تک افادیت سرٹیفکیٹ جمع نہیں کرائے ہیں ، جس سے ان اساتذہ کی تنخواہوں اور پنشن پر فی الحال روک لگادی گئی ہے۔اب تک ان اساتذہ کو فروری ۲۰۲۲ءتک کی تنخواہ ادا کی گئی ہے۔گزشتہ۳؍ ماہ کی بقایہ تنخواہ اور پنشن کی بقایہ رقم جاری کرنے کے لیے محکمہ مالیات سے خصوصی اجازت طلب کی گئی ہے۔اس کی اجازت حاصل ہوتے ہی رقم جاری کردی جائے گی۔ اس دوران یونیورسٹیوں کو افادیت سرٹیفکیٹ جمع کرناہوگا۔
 افادیت سرٹیفکیٹ جمع نہ کرنے والی یونیورسٹیوں میںمولانا مظہرالحق عربی و فارسی یونیورسٹی ،پٹنہ یونیورسٹی، پاٹلی پترا یونیورسٹی، ویر کنور سنگھ یونیورسٹی، جے پرکاش یونیورسٹی ، بی آراے امبیڈکر بہار یونیورسٹی، للت نارائن متھلا یونیورسٹی، کامیشور سنگھ دربھنگہ سنسکر ت یونیورسٹی، بی این منڈل یونیورسٹی، پورنیہ یونیورسٹی ، تلکا مانجھی بھاگل پور یونیورسٹی اورمونگیر یونیورسٹی اور شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK