دہلی پولیس نے انڈین یوتھ کانگریس کے قومی صدر ادے بھانو چِب کو انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ کے دوران ہونے والے احتجاج کے سلسلے میں گرفتار کر لیا ہے۔ منگل کی صبح انہیں حراست میں لیا گیا اور بعد ازاں باضابطہ طور پر گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا۔
EPAPER
Updated: February 25, 2026, 10:27 AM IST | Agency | New Delhi
دہلی پولیس نے انڈین یوتھ کانگریس کے قومی صدر ادے بھانو چِب کو انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ کے دوران ہونے والے احتجاج کے سلسلے میں گرفتار کر لیا ہے۔ منگل کی صبح انہیں حراست میں لیا گیا اور بعد ازاں باضابطہ طور پر گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا۔
دہلی پولیس نے انڈین یوتھ کانگریس کے قومی صدر ادے بھانو چِب کو انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ کے دوران ہونے والے احتجاج کے سلسلے میں گرفتار کر لیا ہے۔ منگل کی صبح انہیں حراست میں لیا گیا اور بعد ازاں باضابطہ طور پر گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس کارروائی کے ساتھ ہی سیاسی ردعمل کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔گرفتاری کے فوراً بعد کانگریس لیڈرراہل گاندھی نے پوسٹ کیا کہ پرامن احتجاج ہندوستان کی تاریخی روایت اور ہر شہری کا آئینی حق ہے۔ انہوں نے یوتھ کانگریس کارکنوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک کے مفاد میں آواز اٹھانا جرم نہیں بلکہ حب الوطنی ہے۔راہل گاندھی نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے میں ملک کے مفادات، کسانوں اور ٹیکسٹائل صنعت کے ساتھ ساتھ ملکی ڈیٹا کے تحفظ سے سمجھوتہ کیا گیا ہے۔ سچ سامنے لانے پر گرفتاری آمرانہ ذہنیت کی علامت ہے۔کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے بھی سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان بےروزگاری سے پریشان ہیں ۔ انہوں نے وزیر اعظم مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کی شرائط قبول کر کے ملک کو شرمندہ کیا گیا اور کسانوں کے مفادات کو نقصان پہنچایا گیا۔ یوتھ کانگریس کے ورکرس اسی پر احتجاج کررہے تھے ۔
یہ بھی پڑھئے:مختلف ممالک کی مشترکہ طور پر اسرائیل کی مذمت
کھرگے نے کہا کہ اپوزیشن کو ڈرانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن کانگریس جمہوریت اور آئین کے تحفظ کے لئےہر سطح پر جدوجہد جاری رکھے گی۔کانگریس کی جانب سے جاری بیانات میں ادے بھانو چِب کی گرفتاری کو غیر آئینی قرار دیا گیا ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ آئین ہر شہری کو احتجاج کا حق دیتا ہے اور اسے سلب کرنے کی کوشش جمہوری اقدار کے خلاف ہے۔ کانگریس نے واضح کیا کہ وہ اپنے کارکنوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے اور عوامی مسائل پر آواز اٹھاتی رہے گی۔واضح رہے کہ یہ معاملہ گزشتہ ہفتے بھارت منڈپم میں منعقدہ انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ کے دوران پیش آیا تھا، جب یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے شرٹ اتار کر احتجاج کیا تھااور مرکزی حکومت کی پالیسیوں، بے روزگاری اور مصنوعی ذہانت سے متعلق امور پر نعرے بازی کی تھی۔
یہ بھی پڑھئے:’’ڈیجیٹل گرفتاری فریب کے سوا کچھ نہیں‘‘
پروگرام کے دوران احتجاج کے بعد پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔اس کیس میں اب تک آٹھ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جن میں جتیندر یادو، راجا گُرجر اور اجے کمار شامل ہیں۔ ان سب کے خلاف دہلی کے تلک مارگ تھانے میں مقدمہ درج ہے۔ دہلی پولیس کے مطابق معاملے کی تفتیش جاری ہے اور مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ عدالت میں پولیس کی جانب سے حراست کی مدت بڑھانے کی درخواست بھی دی گئی ہے، جس پر سماعت متوقع ہے۔