Inquilab Logo

کورونا وائرس سےگھبرانے کی ضرورت نہیں ہے

Updated: March 05, 2020, 11:36 AM IST | Agency | Patna

بہار کے وزیر صحت منگل پانڈے نے ریاست کے لوگوں سے کورونا وائرس سے خوف زدہ نہ ہونے کی اپیل کی ہے۔

منگل پانڈے ۔ تصویر: آئی این این
منگل پانڈے ۔ تصویر: آئی این این

پٹنہ: بہار کے وزیر صحت منگل پانڈے نے ریاست کے لوگوں سے کورونا وائرس سے خوف زدہ نہ ہونے کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہےکہ اس معاملے میں حکومت نہ صرف سنجیدہ ہے بلکہ وائرس کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح سے محتاط اور اہل بھی ہے ۔ بدھ کو منگل  پانڈے نے یہاں کہاکہ محکمۂ صحت کی تمام مشتبہ افراد پر سخت نظر ہے ۔ محکمہ آزاد طریقے سےمعاملے کی نگرانی کر رہا ہے اور مرکزی حکومت کے رابطے میں ہے ۔ انہوں نے ریاست کے لوگوں سے اپیل کی کہ کورونا وائرس سےگھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اس معاملے میں حکومت ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے ہر طرح سے تیار ہے ۔ وزیر صحت نے کہاکہ پٹنہ ہوائی اڈہ پر ڈاکٹروں کی ٹیم باہر سے آنے والے مسافروں کی جانچ میں مصروف ہے اور اب تک ۱۷؍ ہزار ۱۸۷؍لوگوں کی اسکریننگ کی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہند۔ نیپال سرحد ی علاقوں میں  ایسے لوگوں کی جانچ کی جارہی ہےجن کے تعلق سے خبر ہے کہ انہوں نے دیگر ریاستوں کا سفر کیا ہے یا سرحد کے اس پار سے آئے ہیں ۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل ہی بہار کی پڑوسی ریاست یوپی میں  کورونا وائرس کے ۶؍ پائے گئے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK