• Sat, 07 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بہار نتیش سے سنبھل نہیں رہا ہے: تیجسوی

Updated: October 16, 2024, 10:37 PM IST | Patna

بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے کہا’’ وہ ذاتی طورپروزیراعلیٰ کا احترام کرتے ہیں لیکن اب ریاست ان سےنہیںچلنے والی ، وہ تھک چکے ہیں‘‘

Tejashwi Yadav speaking
تیجسوی یادوخطاب کرتے ہوئے

  بہار اسمبلی میں  اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو نےبدھ کو کہا کہ وہ ذاتی طور پر وزیراعلیٰ اور جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے قومی صدر نتیش کمار کا احترام کرتے ہیں، لیکن اب ریاست ان سے چلنے والی نہیں ہے، وہ تھک چکے ہیں، بہار کے جو حالات ہیں اب ان سے نہیں سنبھل رہے ہیں۔
  راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سینئر لیڈر تیجسوی یادو نے بدھ کو بانکا میں اپنی پارٹی کے ذریعہ منعقدہ کاریہ کرتا درشن پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ بہار میں نوکر شاہی اپنے عروج پر ہے ۔ انتخابات ہوتے ہیں اور لوگ اپنے نمائند ے منتخب کرتے ہیں لیکن بہار میں مکمل بیورو کریسی ہے جو بھی ٹرانسفر اور پوسٹنگ ہوتی ہے، ریاست کے سبھی لوگ جانتے ہیں کہ بہار میں کیسے ہوتی ہے۔
 اپوزیشن لیڈر نے مرکز کی مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی اے حکومت کے پاس کوئی کامیابی نہیں ہے، جب کوئی کامیابی ہی نہیں ہے تو پھر یہ لوگ نفرت پھیلا رہے ہیں۔ نفرت پھیلا کر ووٹ حاصل کرتے ہیں۔ انتخابات سے پہلے وہ کہتے ہیں کہ وہ بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ دیں گے اورانتخابات کے بعد وہ  ٹھینگا دکھا دیتے ہیں۔ 
 انہوں نے کہا کہ بہار کی ریزرویشن کی حد۷۵؍فیصد کو نویں شیڈول میں شامل نہیں کرا سکے ۔ مرکزی حکومت ریزرویشن مخالف ہے۔ تیجسوی کے بقول وزیر اعلیٰ نتیش کمار مرکزی حکومت میں وزیر اعظم مودی کے ساتھ ہیں۔ ابھی کما ر کے پاس اتنی طاقت ہے کہ وہ حکومت گرا سکتے ہیں۔
  اسمارٹ میٹر کے بارے میں آر جے ڈی کے لیڈر نے کہا کہ ملک میں سب سے مہنگی بجلی بہار میں ملتی ہے۔ بہار حکومت کی طرف سے نصب کیا جا رہا  اسمارٹ میٹر نہیں بلکہ اسمارٹ چیٹر میٹر ہے۔ اس سے عوام پریشان ہیں لیکن حکومت ڈٹی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر جے ڈی  نے اپنے وعدے پورے کئے ہیں۔ ہم نے کہا تھا کہ۲۰۰؍ یونٹ مفت بجلی دیں گے، ہماری حکومت بنی تو۲۰۰؍ یونٹ مفت بجلی دیں گے۔
 واضح رہےکہ تیجسوی یاد و نے اپنی ’کاریہ کرتا سنوادیاترا ‘ کا دوسرا مرحلہ منسوخ کردیا ہے ۔جھارکھنڈاسمبلی انتخابات اوربہار کی ۴؍ سیٹوں پرضمنی انتخابات کےسبب انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔بتایا جارہا ہےکہ مہاراشٹر میں بھی ان کے پروگرام ہوںگے ۔یاترا کے بجائےانہوںنے بدھ کوبانکا میںکاریہ کرتا درشن ا ور سنواد پروگرام سے خطاب کیا ،جمعرات یعنی آج وہ جموئی میںپروگرام کریں گے،اس کےعلاوہ  ابھی آگے کا شیڈول رد کردیاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK