• Sun, 28 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’ ایس آئی آر کے بعد یوپی میں۲؍ کروڑ ۸۹؍ لاکھ ووٹروں کے نام حذف ہونا طے‘‘

Updated: December 27, 2025, 11:54 PM IST | Abdullah Rashid | Lucknow

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اترپردیش بی جےپی میں داخلی کشمکش کا سبب بھی یہی ہے

Samajwadi Party leader Akhilesh Yadav
سماجوادی سربرا ہ اکھلیش یادو

اتر پردیش میں ایس آئی آر کی مدت ختم ہونے کے بعد سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے بی جے پی پر حملہ بولتےہوئے کہا کہ اتر پردیش بی جے پی کی اندرونی لڑائی کی وجہ ووٹر لسٹ کے اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر ) میں۲؍کروڑ ۸۹؍ لاکھ ووٹروں کا نام حذف ہونا ہے۔ اب پی ڈی اے کی حکومت بننا طے ہے۔ اُترپردیش میں ایس آئی آر کی مدت ختم ہونے کے بعد جو جانکاری نکل کر آئی ہے اس کے مطابق، شہری علاقوں میں  لوگوں نے ایس آئی آر فارم بھرنے میں کم دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے۔ شہری علاقوں میں فارم بھرنے کا فیصد۷۰؍ کے آس پاس رہا ان میں سب سے زیادہ تعداد لکھنؤ اور غازی آباد میں ہے۔ راجدھانی لکھنؤ میں ہی ۳۰؍ فیصد ووٹروں کے نام ہٹائے گئے ہیں۔ 
 سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے میڈیا سےگفتگو کےد وران اس معاملہ میں بی جے پی پر جم کر حملہ بولا ۔ انہوںنے کہا کہ کمیشن کے دعوے کے مطابق ۲؍ کروڑ ۸۹ ؍لاکھ ووٹروں کے نام حذف ہونا طے  ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے مطابق ان ۲ ؍کروڑ ۸۹ ؍لاکھ ووٹروں میں اگر بی جے پی کے ۸۵ ؍ فیصد بھی مان لئے جائیں تو اتر پردیش کی سبھی ۴۰۳ ؍اسمبلی سیٹوں پر پارٹی کے تقریبا فی سیٹ ۶۱ ؍ہزار ووٹ کم ہوں گے ۔ ان حالات میں بی جے پی کی واپسی تو دور کی بات ہے وہ دہائی کا ہندسہ بھی پار نہیں کر سکے گی ۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ الگ الگ میٹنگ کر کے بی جے پی کے ممبران اسمبلی یہ پیغام دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ان کی سنوائی نہ تو حکومت میں ہے اور نہ ہی تنظیم انکی جانب توجہ دے رہی ہے جس کی وجہ سے اتحادی پارٹی کے لیڈران بھی ان کو نظرانداز کر رہے ہیں ۔الیکشن سے قبل عوام ان لیڈروں سے ان کی کارگردگی کے بارے میں پوچھے گی تو ان کے پاس کوئی جواب نہیں ہوگا ۔ اسی وجہ سے بی جے پی کے لیڈروں میں عدم اطمینان پید اہو گیا ہے جو بغاوت کی حد تک جا سکتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بی جے پی ایس آئی آر کے گڑھے میں خود گر گئی ہے ۔ 
 قابل ذکر ہے کہ ایس آئی آر کی مدت ختم ہونے کے بعد مجموعی طور پر ۱۵ء۴۴؍ ووٹروں میں سے ۲ء۹۸؍ کروڑ کے نام کاٹے جائیں گے۔ یہ وہ ووٹر ہیں جو غیر حاضر، منتقل شدہ، فوت شدہ اور ڈپلیکیٹ (دوہرے اندراج) کے زمروں میں شامل ہیں۔ یہ تعداد کل ووٹروں کا ۱۸ء۷۰؍ فیصد ہے۔ اب ۳۱؍ دسمبر کو ڈرافٹ ووٹر لسٹ کی اشاعت ہوگی۔جن اضلاع میں سب سے زیادہ نام کاٹے جا رہے ہیں، ان میں لکھنؤ، غازی آباد،  الہ آباد (پریاگ راج)، کانپور، آگرہ اور بریلی وغیرہ شامل ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK