Inquilab Logo

بنجارہ برادری کو سناتن دھرم سے جوڑنے کی بی جے پی اور سنگھ کی سازش

Updated: January 09, 2023, 12:44 PM IST | Baldana

دیوآنند پوار کا سنگین الزام،بنجارہ سماج کیلئے کاشی کی حیثیت رکھنے والے پوہارا دیوی کی بجائے گودری میں کمبھ میلہ کے انعقاد کی مذمت

Banjara community leader and state Congress central secretary Devanand Pawar (centre).
بنجارہ برادری کے لیڈر اور ریاستی کانگریس کے مرکزی سیکریٹری دیوآنند پوار(درمیان میں)

 جلگاؤں ضلع کے گودری گاؤں جس کا کوئی مذہبی تناظر نہیں ہے اس گاؤں میں بنجارہ سماج کے کمبھ میلے کا انعقاد، پوہارا دیوی کی اہمیت اور عظمت کو کم کرنے کی ایک مکروہ چال ہے جو بنجارہ برادری کیلئے کاشی کی حیثیت رکھتا ہے۔ بنجارہ برادری کے لیڈر اور ریاستی کانگریس کے مرکزی سیکریٹری دیوآنند پوار نے بی جے پی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ پر بنجارہ برادری کو تقسیم کرنے اور بنجارہ برادری کو سناتن دھرم سے جوڑنے کی سازش کا الزام لگایا۔بلڈانہ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں  انہوں نے یہ باتیں کہیں۔
   بتادیں کہ گودری میں۲۵؍ سے ۳۰؍ جنوری تک منعقد ہونے والے بنجارہ کمبھ میلہ کے خلاف سماج میں عوامی بیداری پیدا کرنے کیلئے سنیچر کو یہاں سنت سیوالال مہاراج مندر میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا تھا۔اجلاس کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس میں دیوآنند پوار نے جامنیر کے ایم ایل اے گریش مہاجن اور بی جے پی آر ایس ایس پر سنگین الزامات لگائے۔ اس موقع پر بنجارہ سماج لیڈر سنجے راٹھوڑ، آتما رام جادھو، راج پال سنگھ راٹھوڑ، راجیش راٹھوڑ، ایکناتھ چوہان موجود تھے۔ پوہارا دیوی دنیا کے بنجارہ سماج کیلئے کاشی کی حیثیت رکھتا ہے اور ان کی  مذہبی و روحانی قوت مرکز ہے۔ دیوآنند پوار اور سنجے راٹھوڑ نے کہا کہ کمبھ میلہ گودری میں منعقد نہیں ہونا چاہئےجس کا کوئی مذہبی تناظر نہیں ہے، پوہارا دیوی جیسے مقدس مقام کو چھوڑ کر جالنہ ضلع کے گودری میں میلے  کے انعقاد کا مقصد پوہارادیوی کی مرکزی حیثیت کو کم کرنا اور سماج کو تقسیم کرنا ہے۔پوار نے کہا کہ یہ گریش مہاجن کی سیاسی سہولت کیلئے ایک سازش ہے۔یہ میلہ مٹھی بھر لیڈروں اور مبینہ مذہبی رہنماؤں کی مدد سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس کی ملک اور ریاست میں بنجارہ برادری کے لوگ مخالفت کر رہے ہیں۔ تاہم اس میلے کے انعقاد کے پیچھے بی جے پی اور سنگھ کی سازش ہے۔ پوار نے کہا کہ سرکار نے اربوں روپے فراہم کیے ہیں۔ اس موقع پراتمراؤ جادھو نے مطالبہ کیا کہ یہ انتظام سماجی بدعنوانی ہے اور اگر `ای ڈی واقعی غیر جانبدار ہے تو انہیں اس کی تحقیقات کرنی چاہئے۔بنجارہ ثقافت۱۶؍ ہزار سال پہلے کی سندھ ثقافت سے جڑی ہوئی ہے۔بنجارہ برادری کو’غیر انسانی‘ سناتن مذہب سے جوڑنا مضحکہ خیز ہے۔ ہندو مت کا کمبھ میلہ صرف مخصوص جگہوں پر منعقد کیا جاتا ہے۔ پھر دیوآنند پوار نے سوال اٹھایا کہ بنجارہ سماج کا کمبھ میلہ پوہارا دیوی کو چھوڑ کر کہیں اور کیوں منعقد کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK