Inquilab Logo Happiest Places to Work

سری لیلا نہیں، کارتک آرین کی ’ناگزیلا‘ میں نئی اداکارہ کا داخلہ

Updated: March 05, 2026, 12:07 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکار کارتک آرین اپنی فلموں کو لے کر خبروں میں ہیں۔ اس وقت وہ فلم ’’ناگزیلا‘‘ کے آخری شیڈول کی شوٹنگ مکمل کر رہے ہیں لیکن اس سے پہلے ہی خبر آئی تھی کہ وہ کبیر خان کی فلم پر بھی کام شروع کر چکے ہیں۔ دوسری طرف انوراگ باسو کی فلم کی ریلیز ڈیٹ کے بارے میں ابھی تک کوئی اپڈیٹ نہیں ملا۔ اسی دوران یہ بھی پتا چلا کہ ایک نئی اداکارہ کی فلم ’’ناگزیلا ‘‘میں انٹری ہو گئی ہے اور وہ سری لیلا نہیں ہیں۔

Priety Mukundan.Photo:INN
پریتی مکندن۔ تصویر:آئی این این

کارتک آرین کافی عرصے سے اپنے پروجیکٹس کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ ۲۰۲۵ء میں ان کی فلم ’’میں تیرا تو میری ‘‘ ریلیز ہوئی تھی جو باکس آفس پر بری طرح ناکام رہی۔ تاہم وہ  انوراگ باسو کی میوزیکل ڈرامہ فلم کی شوٹنگ مکمل کر چکے ہیں، جس میں  سری لیلا مرکزی اداکارہ کے طور پر نظر آئیں گی۔ حال ہی میں خبر آئی کہ انہوں نے کبیر خان  کی ایک اور فلم پر بھی کام شروع کر دیا ہے جس کا پہلا شیڈول کشمیر میں مکمل کیا گیا ہے۔ اسی دوران یہ بھی سامنے آیا کہ’’ناگزیلا ‘‘ کی شوٹنگ جلد مکمل ہونے والی ہے۔ اس فلم میں ایک ساؤتھ انڈین اداکارہ کی انٹری ہوئی ہے جو لیڈ رول میں نظر آئیں گی، مگر وہ  سری لیلا  نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:ہندوستان میں۴؍ کروڑ سے زیادہ بچے موٹاپے کا شکار، ملک دنیا میں دوسرے نمبر پر

 کارتک کی ناگزیلا میں کس کی انٹری؟
کچھ وقت پہلے یہ خبریں آئیں تھیں کہ فلم ’’ناگزیلا ‘‘ میں مرکزی اداکارہ کے لیے سری لیلا اور پرتیبھا رانٹا  کے نام زیرِ غور تھے۔ لیکن اب لگتا ہے کہ کارتک آرین کو اپنی لیڈنگ لیڈی کی شکل میں ایک  جنوبی ہند کی  اداکارہ مل گئی ہے۔ ایک نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پریتی مکندن   اس کردار کے لیے بالکل موزوں ہیں۔ فلم کے بنانے والے بھی ان سے بہت خوش ہیں کیونکہ وہ فلم میں ایک دلچسپ کردار ادا کریں گی۔ کہا جا رہا ہے کہ ان کا کردار کہانی میں بہت اہم ہوگا۔ اداکارہ خود بھی اس کردار کے لیے پُرجوش ہیں کیونکہ اس کے ذریعے انہیں ناظرین کے سامنے اپنا ایک مختلف انداز دکھانے کا موقع ملے گا۔

یہ بھی پڑھئے:جلال آغا نے کئی فلموں میں چھوٹے لیکن پراثر کردار ادا کئے

درحقیقت پریتی مکندن    نے۲۰۲۴ء کی تیلگو ہارر کامیڈی فلم  اوم بھیم بُش  سے آغاز کیا تھا۔ اس کے بعد وہ تمل سنیما میں بھی قدم رکھ چکی ہیں اور اب وہ ہندی فلم انڈسٹری میں داخل ہونے جا رہی ہیں۔ فلم ’’ناگزیلا ‘‘ کودھرما پروڈکشن   اور مہاویر جین کی پروڈکشن کمپنی نے پروڈیوس کیا ہے۔ خبروں کے مطابق  روی کشن  اس فلم میں ویلن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK