Inquilab Logo

بی جے پی لیڈر کے ہاتھوں شیو سینا کی شاکھا کے افتتاح پر تنقید

Updated: March 10, 2024, 7:12 AM IST | Mumbai

ا پوزیشن کے مطابق ایکناتھ شندے کی اتنی حیثیت بھی باقی نہیں رہ گئی ہے کہ وہ اپنی شاکھا کاافتتاح کر سکیں

Caretaker Minister of Mumbai and Suburbs Mangal Prabhat Lodha inaugurating.
ممبئی اورمضافات کے نگراں وزیر منگل پربھات لودھا افتتاح کرتے ہوئے ۔

 ممبئی  کے مشرقی مضافاتی علاقے گھاٹکوپر میں شندے گروپ کی شیو سینا کی شاکھا نمبر ۱۳۱؍ کا  افتتاح بی جے پی لیڈر   نیزممبئی  اورمضافات  کے نگراں وزیر منگل پربھات لودھا کے ہاتھوں سنیچر کو عمل میں آیا۔ اس افتتاح کے بعد اپوزیشن   نے اعتراض  کیا۔اس کے مطابق یہ دن بھی  آگئے ہیں کہ  اب شیو سینا کی شاکھا  کا افتتاح بی جے پی کے  لیڈر کررہے ہیں۔  شیو سینا ذرائع کےمطابق گھاٹکوپر میں واقع  پنت نگر میں شیو سینا کی شاکھا نمبر ۱۳۱ ؍کا افتتاح سنیچر کو وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے ہاتھوں ہونے والا تھا لیکن ایکناتھ شندے ستاراکے دورے پر چلے گئے جس کی وجہ سے وہ شاکھا کا افتتاح کرنے نہیں آسکے۔  دوسری جانب ممبئی اور  مضافات کے نگراں وزیر منگل پربھات لودھا  بی ایم سی کی صفائی مہم کیلئے گھاٹکوپر گئے تھے۔ اسی دوران انہوں ‌نے بی جے پی کے رکن اسمبلی پراگ شاہ کے ساتھ ربن کاٹ کر شیو سینا شاکھا کا افتتاح کر دیا ۔
  شیو سینا کی شاکھا کے بی جے پی لیڈر  کے ہاتھوں  افتتاح پر اپوزیشن  لیڈروں کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے کہ بی جے پی کے سہارے وزیر اعلیٰ بننے والے ایکناتھ شندے کی اب اتنی حیثیت بھی باقی نہیں رہ گئی کہ وہ اپنی شاکھا  کاافتتاح کر سکیں۔ یہی دن دیکھنے باقی رہ  گئے تھے۔  بتائیے کہ اب ان کی شاکھا کا افتتاح بی جے پی کے لیڈر کر رہے ہیں۔

shiv sena Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK