Inquilab Logo Happiest Places to Work

ممبرا کوسہ میں۲۰؍ اپریل تک بی ایل او کیمپ جاری رہے گا

Updated: April 11, 2026, 12:35 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbra

ممبرااور کوسہ میں بی ایل او کے ذریعے اسکولوں میں بیٹھ کر میپنگ کرنے کی مہم ۱۰؍ اپریل تک چلائی جارہی تھی لیکن عوامی نمائندوں کی درخواست اور ووٹر کی بھیڑ کو دیکھتے ہوئے اس مہم میں توسیع کر دی گئی ہے۔ اب ۲۰؍ اپریل تک بی ایل او ان کے مراکز پر بیٹھیں گے۔

Mapping BLO voters at Kosa Municipal School. Photo: INN
کوسہ میونسپل اسکول میں بی ایل او ووٹروں کی میپنگ کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کی جانب سے مہاراشٹر میں ووٹر لسٹ کی باریکی سے جانچ کرنے کیلئے’ اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر ) ‘ ہونے والا ہے، اس سے قبل ووٹر کی مپنگ کرنے کا کام شروع کیا گیا ہے۔ ممبرااور کوسہ میں بی ایل او کے ذریعے اسکولوں میں بیٹھ کر میپنگ کرنے کی مہم ۱۰؍ اپریل تک چلائی جارہی تھی لیکن عوامی نمائندوں کی درخواست اور ووٹر کی بھیڑ کو دیکھتے ہوئے اس مہم میں توسیع کر دی گئی ہے۔ اب ۲۰؍ اپریل تک بی ایل او ان کے مراکز پر بیٹھیں گے۔ یہ اعلان ۱۴۹؍ممبرا کلوا اسمبلی حلقہ ووٹر رجسٹریشن آفیسر سندیپ تھوراٹ نے کیا ہے۔ 
اس سلسلے میں سندیپ تھوراٹ کی جانب سے ۹؍ اپریل کو ایک لیٹر جاری کیا گی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ممبرا کلوا اسمبلی حلقہ میں کل۴۰۹؍پولنگ اسٹیشن اور ممبرا ڈویژن میں ۲۲۱؍پولنگ اسٹیشن ہیں۔ اس وقت ایس آئی آر۔ ای آر ۲۰۰۲ءکے ڈیٹا میپنگ کا کام جنگی بنیادوں پر جاری ہے۔ ممبرا کوسہ علاقہ کے ووٹر اس کیمپ میں آکر اپنی میپنگ مکمل کررہے ہیں۔ تاہم ممبرا اور کلوا میں کیمپوں کی ڈیڈ لائن۲۰؍ اپریل تک بڑھانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ ووٹر اس سے استفادہ کر سکے۔ افسر نے متعلقہ ووٹروں سے اس مہم سے استفادہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK