۳؍ (آج) اور۴؍ جنوری (کل) کی درمیانی شب میں پل نمبر۵؍ پر ری گرڈنگ کے کام کیلئے گرانٹ روڈ اور ممبئی سینٹرل اسٹیشنوں کے درمیان اپ اور ڈاؤن لائنوں پر۱۳؍ گھنٹے کا بڑا بلاک کیا جائے گا۔
EPAPER
Updated: January 03, 2026, 2:50 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai
۳؍ (آج) اور۴؍ جنوری (کل) کی درمیانی شب میں پل نمبر۵؍ پر ری گرڈنگ کے کام کیلئے گرانٹ روڈ اور ممبئی سینٹرل اسٹیشنوں کے درمیان اپ اور ڈاؤن لائنوں پر۱۳؍ گھنٹے کا بڑا بلاک کیا جائے گا۔
۳؍ (آج) اور۴؍ جنوری (کل) کی درمیانی شب میں پل نمبر۵؍ پر ری گرڈنگ کے کام کیلئے گرانٹ روڈ اور ممبئی سینٹرل اسٹیشنوں کے درمیان اپ اور ڈاؤن لائنوں پر۱۳؍ گھنٹے کا بڑا بلاک کیا جائے گا۔ یہ بلاک سنیچر کی شب میں ۱۱؍ بجے سے اتوار کی دوپہر۱۲؍ بجے تک جاری رہے گا۔ اس تعلق سے ویسٹرن ریلوے کے چیف پی آر او ونیت ابھیشیک نے نمائندۂ انقلاب کو بتایا کہ ممبئی سینٹرل اور چرچ گیٹ کے درمیان تمام اپ سلو لائن ٹرینیں بلاک کے دوران اپ فاسٹ لائن پر چلائی جائیں گی۔ اسی طرح چرچ گیٹ اور ماہم اسٹیشنوں کے درمیان ڈاؤن سلو لائن کی ٹرینیں ڈاؤن فاسٹ لائن پر چلائی جائیں گی۔ یہ ٹرینیں پلیٹ فارم کی عدم دستیابی کی وجہ سے مہالکشمی، پربھادیوی، اور ماٹونگا روڈ اسٹیشنوں پر نہیں رکیں گی جبکہ پلیٹ فارم کی ناکافی لمبائی کی وجہ سے لوور پریل اور ماہم اسٹیشنوں پر بھی نہیں رکیں گی۔ مزید یہ کہ کچھ مضافاتی ٹرینیں بلاک کے دوران منسوخ کر دی جائیں گی۔ اس کے علاوہ کچھ ٹرینیں چرچ گیٹ جانے والی کچھ ٹرینیں باندرہ/دادر اسٹیشن پر مختصر کردی جائیں گی۔
ایک اور بلاک
مذکورہ بلاک کے علاوہ پربھادیوی میں ریل اوور بریج (آر او بی )کو ہٹانے کے کام کیلئے شب میں ۱۱؍ بجے سے صبح ساڑھے۷؍ بجے تک ڈاؤن سلو لائن پر ایک اور بڑا بلاک کیا جائے گا۔
بلاک کے دوران مسافروں کو باندرہ/دادر سے ماہم، ماٹونگا روڈ، پربھادیوی، لوور پریل اور مہالکشمی اسٹیشنوں تک مخالف سمت میں سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔ اسے اس طرح سمجھا جاسکتا ہے کہ چرچ گیٹ سے مہالکشمی، لوور پریل اور پربھادیوی تک سفر کرنے والے مسافر دادر پر اتر کر مخالف سمت ایک ہی ٹکٹ کا استعمال کرتے ہوئے ان اسٹیشنوں تک سفر کر سکتے ہیں یعنی اپ سلو لائن پر۔ اسی طرح چرچ گیٹ سے ماٹونگا روڈ اور ماہم جانے والے مسافر باندرہ میں اتر کر مخالف سمت یعنی اپ سلو لائن پر ایک ہی ٹکٹ پر سفر کر سکتے ہیں۔