• Wed, 25 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایران کا فوجی ہیلی کاپٹر پھلوں کی منڈی میں گرکر تباہ ، ۴؍ کی موت

Updated: February 25, 2026, 12:37 PM IST | Agency | Isfahan

اصفہان میں پیش آئے حادثے کے سبب پھلوں کی منڈی میں افراتفری مچ گئی ، ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر قابو کیا۔

The Fruit Market Where The Helicopter Crashed.Photo:INN
پھلوں کی وہ منڈی جہاں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا۔ تصویر:آئی این این
ایسے ماحول میںجب امریکہ کی جانب سے کسی بھی وقت ایران پر حملے کا خدشہ ہے، ایران کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر، پھلوں کی منڈی میں گر کر تباہ ہو گیا ہے جس پر ایران میں تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ 
اطلاع کے مطابق ایرانی فوج کا ہیلی کاپٹر وسطی صوبے اصفہان کی فروٹ منڈی میں گر کر تباہ ہو گیا جس میں پائلٹ، کو پائلٹ اور دو تاجر ہلاک ہو گئے۔میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر دورچے شہر میں گرا اور اس میں آگ لگ گئی جسکے بعد ریسکیو اہلکاروں نے اس پر قابو پایا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ فی الحال یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ حادثہ کس وجہ سے پیش آیا لیکن کہا جارہے کہ گرنے سے پہلے ہیلی کاپٹر میں آگ لگ گئی تھی۔  حادثے کے سبب منڈی میں افراتفری پھیل گئی اور بعض مقامات پر آگ لگ گئی ۔ فوری طور پر انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو ٹیم بھیجی گئی جس نے آگ پر قابو پایا اور لوگوں کو وہاں سے نکالا۔ 
 
 
ماہرین کے مطابق ایران کا ایئر سیفٹی  ریکارڈ خراب ہے اور وہاں اکثر حادثات ہوتے ہیںِ، اسکی وجہ یہ ہے کہ ان میں سے کافی ہوائی جہاز ۱۹۷۹ء کے اسلامی انقلاب سے پہلے خریدے گئے تھے اور ان کی دیکھ ریکھ کے دوران  اوریجنل اسپیئر پارٹس کی کمی کے سبب مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ گزشتہ ہفتے ایرانی فضائیہ سے تعلق رکھنے والا امریکی ساختہ ایف ۴؍ جنگجو  طیارہ مغربی صوبے ہمدان میں گر کر تباہ ہو گیا تھا، حادثے میں تربیتی پرواز کے دوران ایک پائلٹ ہلاک ہو گیا تھا۔
 
 
مئی ۲۰۲۴ء میں ایران کے اس وقت کے صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر اہلکاروں کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر خراب موسم کے سبب ایران کے پہاڑی علاقے میں’ہنگامی لینڈنگ کے وقت حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہوگیا تھا جس میں ابراہیم رئیسی کی موت ہو گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK